‏New / Main Features Of Windows 11

ونڈوز 11کی نمایاں خصوصیات

 

خلاصہ:

مائیکر سافٹ کمپنی نے 24 جون کو ونڈوز  11 (Windows 11) کو لانچ کیا ہے۔ اس نئی ونڈوز  میں کمپنی نے بہت سی تبدیلیاں کی ہیں۔ ونڈوز  کی خصوصیات کے بارے میں تفصیل میں جاننے سے پہلے صارفین کیلئے یہ جاننا ضروری ہے کہ یہ ونڈو   صرف مائیکروسافٹ اکاؤنٹ کے ذریعے ہی اِنسٹال کی جاسکے گی۔ یہ ونڈو لوکل کسی بھی اکاؤنٹ سے اِنسٹال نہیں ہوگی اور اس کو اِنسٹال کرنے کیلئے انٹرنیٹ کی سہولت ہونا بھی ضروری ہے۔ اب ہم ونڈوز  11 (Windows 11) میں متعارف کروائی جانےوالی خصوصیات کا درجہ بہ درجہ جائزہ لیتے ہیں ؛

سٹارٹ مینیو (Start Menu)

 

ونڈوز  11 (Windows 11) میں سٹار ٹ مینیو میں بھی ساری بہترین تبدیلیاں کی گئی ہیں اور اس کی بناوٹ کو دلکشش بنایا گیا ہے۔ اس ونڈو میں سٹارٹ مینیوسکرین کے سینٹر میں دیکھنے کو ملے گا۔ البتہ اگر ہم سٹارٹ مینیو کی بات کر ہی رہے ہیں تو اسکے آئی کَنز (icons) کی بھی بات کر لیتے ہیں؛
اس ونڈو میں تمام آئی کَنز کو تبدیل کر دیا گیا ہے اور ان کی بنا وٹ کو فرو سٹڈ گلاس (Frosted Glass)کی طرح بنایا گیا ہے۔ اس سے تمام آئی کَنز اور سکرین بہت عمدہ نظر آتی ہے۔


اسی طرح آئی کَنز میں اینی میشنز (Animations) بھی دیکھنے کو ملے گی۔
سٹارٹ مینیو میں بہت سے نئے سافٹ وئیر بھی شامل کیے گئے ہیں۔

ڈسپلے کی خصوصیات:

اس ونڈو کی ڈسپلے خصوصیات بہت بہتر بنائی گئی ہیں جن میں درج ذیل خصوصیات شامل ہیں۔

ونڈوز  11 (Windows 11) کے نئے ڈسپلے میں بہت سے نئے تھیم (Theme) شامل کیے گئے ہیں۔

اس کے ڈسپلے میں ملٹی پل ڈیکس سہولیات شامل کی گئی ہیں ۔ جس کی مدد سے ایک سے ذیادہ سکرین ایک ہی وقت میں استعمال کی جاسکتی ہیں۔
ٹاسک ویوبھی بہت اچھا بنا یا گیا ہے۔

اسی کے ساتھ ساتھ ایکسٹرنل مونیٹر کی خصوصیات کو بھی مکمل طور پر خود کار بنا دیا گیا ہے۔ یعنی جب آپ ایکسٹرنل مونیٹر استعمال کریں گے تو تمام سیٹنگز (Settings)خود کار طریقے سے ہو جائے گی۔

اس طرح ونڈوز  11 (Windows 11) میں ویجٹس (Widgets) اور فیڈز (Feeds) کی خصوصیات بھی شامل کی گئی ہیں۔

اس کا مطلب کمپنی اس ونڈو کو بالکل موبائل جیسا بنانا چاہتی ہے۔

ونڈوز  11 (Windows 11) میں ٹچ سکرین صارفین کا خاص خیال رکھا گیا ہے۔ اس میں آٹو ڑوٹیشن کے عمل کو بہتر بنایا گیا ہے۔ اسی کے ساتھ ساتھ کی بورڈ (Keyboard)کے سافٹ وئیر کو بھی بہتر بنایا گیا ہے۔ ٹچ سکرین صارفین اب ونڈوز  11 (Windows 11) میں سکرین کو گیسچر (Gesture) کی مدد سے بھی کنٹرول کر سکتے ہیں۔

ونڈوز  11 (Windows 11) میں بہت سے نئے سافٹ وئیر شامل کیے گے ہیں ۔ اس میں مائیکروسافٹ ایپ سٹور میں بڑی تبدیلیا کی گئی ہیں۔ اب صارفین کو تمام ایپس مائیکروسافٹ ایپ سٹور سے ہی مل جائیں گی۔
ونڈوز  11 (Windows 11) کی سب سے بڑی خاصیت یہ ہے کہ ا س میں موبائل ایپس بھی استعمال کی جا سکتی ہیں۔ اور موبائل ایپس کیلئے کمپنی نے ایمازون ایپ سٹور (Amazon Appstore) کی مشاورت حاصل کی ہے۔

اسی طرح ونڈوز  11 (Windows 11) میں گیمرز (Games)کیلئے بھی بہت سے نئے فیچر استعمال کیے گئے ہیں۔ جیسے آٹو ایچ ڈی آر (HDR) کا فنگشن ونڈو کے اندر ہی شامل کیا گیا ہے۔

لہٰذا ان تمام خصوصیات سے تو ظاہر ہے کہ ونڈوز  11 (Windows 11) گذشتہ تمام ونڈوز سے بہتر ہے۔ البتہ اس سے امید کی جاسکتی ہے کہ مائیکروسافٹ اپنا ایک اچھی اور اورر بُری ونڈو بنانے کا ریکارڈ توڑ دے گی۔ کیونکہ یہ کمپنی ہر دفعہ ایک اچھی ونڈو بناتی ہے اور ایک بُری، البتہ ونڈو 10 ایک بہت اچھی ونڈو تھی اور اس سے پہلے ونڈو 8 ایک بُری ونڈو تھی، اگر ونڈوز  11 (Windows 11) اچھا سسٹم ثابت ہوئی تو کمپنی کا اپنا ریکارڈ ٹوٹ جائے گا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *