Rolls-Royce Boldly Skips Hybrids And Goes With EV Lineup

رالس رائس کمپنی ہا ئبرڈسسٹم چھوڑکر نئی الیکڑک گاڑیاں بنانے جارہی ہے۔

خلاصہ:

Summary

 

رالس رائس جو کہ گاڑیوں کی ایک مشہور اور مہنگی ترین کمپنی ہے۔ جلد ہی ایک نئی الیکڑک وہیکل لائن اَپ جو مکمل طور پر بجلی سے چلاکرے گی متعارف کروانے جا رہی ہے۔اس مقصد کے لئے اُنہوں نے الیکڑیفائیڈ فینٹم فنکشن (Electrified Phantom Function)کو مستقبل میں آنے والی گاڑیوں کے لئے ٹیسٹ بیڈکے طور پر استعمال کیا ہے۔

ٹیکنالوجی کے ہر شعبے میں ایک بڑی تبدیلی دیکھنے کو ملی ہے۔ ٹیسلا نے تو بنا ڈرائیور سے چلنے والی گاڑی کااستعمال کمرشل لیول پر شروع کر دیا ہے۔ اسی لئے ہر کسی کو مارکیٹ میں اپنا نام بنائے رکھنے کے لئے اپنے پرانے طریقوں میں تبدیلی لانا ہو گی ۔

مزید پڑھیں اس رپورٹ میں:

:Read the Complete Article 

حال ہی میں آ ئےایک آرٹیکل کے مطابق بی ایم ڈبلیو نےاپنی کار کا الیکڑک ماڈل متعارف کروایا ہے۔  اور میں یہاں آپ کو بتاتا  چلو ں کے رالس رائس بی ایم ڈبلیو کی ہی ایک فرم ہے۔  یہ اس فرم کا پہلا الیکڑک ورژن تھا جس کو لوگوں کی طرف سے بہت پسند کیا گیا۔  رالس رائس کے ایک الیکڑک کار بنانے کے متعلق افواہیں تو بہت عرصے سے گردش کر رہی ہیں۔

مگر اب اس بات کی تصدیق کمپنی کی طرف سے ہوچکی ہے کہ وہ الیکڑک وہیکل کے منصوبے پر کام کر رہےہیں۔اور بہت جلد وہ مارکیٹ میں آجائے گی۔
گذشتہ سال بی ایم ڈبلیو نے سائلنٹ شیڈو (Silent Shadow)کے نام سے ایک کاپی رائٹ کا کیس فائل کیا تھا۔ یہ کیس انہوں نے ایک پلےکے خلاف کیا تھا۔ جو ایک کار کے برانڈسلورشیڈو (Silver Shadow)کے نام پر بنایا گیا تھا۔  اور گاڑی کایہ برانڈ 1965-1980 کے دوران بنایا جاتا تھا۔

 

سائلنٹ شیڈو:

سائلنٹ شیڈو (Silver Shadow) بنیادی طور پر ایک ایسی گاڑی کا ماڈل تھا۔ جو چلتے ہوئے بلکل آواز نہیں پیدا کرتی تھی۔ جیسے آج کل کی الیکڑک کار کا فنکشن بھی کچھ ایسا ہی ہے۔ اسی طرح اس پیٹنٹ کا استعمال کرتے ہوئے۔ رالس رائس نے الیکڑک وہیکل کی طرف پہلا حقیقی قدم اُٹھایا۔ اور رالس رائس نے مکمل طو ر پر بجلی سے چلنےوالی گاڑی کی بنیاد رکھی۔

دوسرے برانڈز کی طرح رالس رائس نے بھی ہائبرڈ سسٹم کو مکمل طور پر ختم کرنے کا سوچ لیاہے۔  اور ایک انٹرویو میں رالس رائس کے سی ای او نے اس بات کی تصدیق کی  ہے۔ کہ کمپنی مستقبل میں ہائبرڈ گاڑیاں بنانےکی بجائے الیکٹرک گاڑیاں بنائےگی۔ اس کا کہنا تھا کہ اگر کمپنی مذیدہائبرڈ گاڑیا ں بنائے گی تو یہ کمپنی کے لئے زیادہ فائدہ مند نہیں ہو گا۔کیونکہ باقی تمام کمپنیوں کا رجحان الیکڑک ٹیکنالوجی کی طرف جارہا  ہے۔

اگرچہ یہ بات واضح ہے۔ کہ رالس رائس کا نئی الیکڑک گاڑیا ں بنانے کا منصوبہ بی ایم ڈبلیوکی ہائی الیکڑک گاڑیوں سے لیا گیا ہے۔مثلاً iX بی ایم ڈبلیو کی ایسی ہی کار کا ماڈل ہے۔  اور صرف اتناہی نہیں ابھی جو رالس رائس کا ماڈل آنے والا ہے۔ اُس کے بہت سارے اجزاء بھی بی ایم ڈبلیو کی 7 سیریز سے لیےگئےہیں۔

اس بات میں کوئی شک نہیں ہے۔ جب بی ایم ڈبلیو اپنا i7 لگشری سیلون (Luxury Salon) ماڈل کی گاڑیا ں مارکیٹ میں آجائیں گی۔ تو تب رالس رائس اپنی گاڑیاں مارکیٹ کو متعارف کروائے گا۔

رالس رائس کے  اس  ماڈل  کی  قیمت:

ایک اور اہم بات کہ رالس رائس کا یہ ماڈل بہت زیادہ مہنگا ہو گا۔ یہ اس وجہ سے نہیں ہوگا کیونکہ یہ ایک الیکڑک کار ہوگی۔ بلکہ اس لئے ہوگا کیونکہ اس کو بنانے والی کمپنی رالس رائس ہوگی۔ جس کی گاڑیاں روایتی طور پر ہی بہت مہنگی ہوتی ہیں۔  آٹو کار کے مطابق ہم اس بات کا اندازا لگا سکتے ہیں۔ اس سال کےآخر تک رالس رائس کمپنی اپنی کار سائلنٹ شیڈو متعارف کروا ئےگی۔

لیکن یہ نہیں کہا جا سکتا کہ وہ ایک مکمل پراڈکٹ بن جائے گی یا نہیں۔  اصل میں ہمیں اس بات کا انتظار کرنا ہوگا کہ بی ایم ڈبلیو i7 کب مارکیٹ میں آئے گی۔ اور اُس کو آنے میں کم ازکم ایک سال کا عرصہ درکار ہے۔  کیونکہ اس سے پہلے رالس رائس اپنی گاڑی متعارف نہیں کرواے گی۔