Alibaba is Making its Cloud OS Compatible With Multiple Chip Architectures

علی بابااپنے OS کلاؤڈ میں ملٹی چپ سسٹم استعمال کر کے اسے زیادہ بہتر بنا رہا ہے

 

علی بابا (Alibaba)کا کلاؤڈ کمپیوٹنگ یونٹ اپنے آپریٹنگ سسٹم کو زیادہ بہتر اور جدید بنا رہا ہے۔ اس عمل کیلئے وہ اپنے پروسیسر میں نئے آرکیٹکچر کو متعارف کروا رہا ہے۔ کمپنی نے حال ہی میں ایک کانفرنس میں اعلان کیاہےکہ وہ اپنے سسٹم کو جدت کی طرف لے کر جا رہے ہیں۔

۲۰۲۰ میں بنائی گئی ایک رپورٹ کے مطابق علی بابا (Alibaba) دنیا کی تیز ترین ترقی کرنے والی کمپنی ہے۔ یہ ایک ای کامرس (e-Commerce) کی کمپنی ہے جس کا تعلق چین سے ہے۔ اسی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ علی بابا (Alibaba) ای کامرس کی دنیا میں چوتھے نمبر کی بڑی ترین کمپنی ہے۔

 

اگرچہ دنیا کی چپ مارکیٹ پر انٹل (Intel) کا راج ہے۔ اور اسی کمپنی کی بنائی ہوئی چپس موبائلز میں بھی استعمال کی جاتی ہے۔ لیکن اب دنیا میں اور بھی بہت سی کمپنیاں ایسی ہیں جو اس شعبے میں نام کما رہی ہیں۔ مثال کے طور پر چین میں بہت سی ڈویلپر کمپنیاں ایسی ہیں جو اس معاملے میں آگے آرہی ہیں۔ آر آئی ایس سی وی (RISC-V)سسٹم انہی چین کی کمپنیوں کی ایجاد ہے۔ اس سسٹم کو صارفین بغیر کسی لائسنس کے استعمال کر سکتے ہیں۔

لہٰذا چین اس ٹیکنالوجی میں بھی امریکہ سے مقابلہ کر رہا ہے۔ البتہ امریکہ کی گذشتہ حکومت نے چین کی ٹیلی کام کمپنیوں پر بین لگا دیا تھا جس سے چین کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مگر اب چین ٹیلی کام انڈسٹری میں اُتنی کی تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔

 

امریکی پابندیوں کے نتیجے میں چین کی ٹیک (TECH)انڈسٹری نے RISC-V پر کام کرنا شروع کر دیا تھاتاکہ وہ مستقبل کی پابندیوں کے لئے خود کو تیاری کر سکیں۔ اس تحریک میں سب سے آگےاور سب سےزیادہ علی بابا (Alibaba)نے کام کیا ۔ البتہ علی بابا کلاؤڈ (Alibaba Cloud) ، ہواوے (Huawei)اور زیڈ ٹی وی (ZTV) RISC-V انٹرنیشنل کے 13 اہم ممبروں میں شامل ہیں ، جس کا مطلب ہے کہ وہ اس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز اور ٹیکنیکل کمیونٹی (Technical Community)میں نشست حاصل کرتے ہیں۔

 

2019 میں ، ای کامرس کمپنی کے سیمی کنڈکٹر ڈویژن کے ہیڈ نے اپنا پہلا کور پروسیسر Xuantie 910 لانچ کیا ، جو RISC-V پر مبنی ہےجو کہ کلاؤڈ ایج اور IOT ایپلی کیشنز کے لئے استعمال ہوتا ہے۔ ایک مرکزی دائرے میں شامل مخصوص عوامل کی بجائے ایک سے زیادہ چپ سسٹم کے ساتھ اپنے آپریٹنگ سسٹم کو استعمال کرنا علی بابا (Alibaba) کے مستقبل کو روشن بنا دیتا ہے۔

علی بابا (Alibaba) کے بانی نے ایک تقریب میں کہا، آئی ٹی ماحولیاتی نظام کو روایتی طور پر چپس کے ذریعہ استعمال کیا گیا تھا ، لیکن کلاؤڈ کمپیوٹنگ نے بنیادی طور پر اس عمل کو تبدیل کر کے رکھ دیا ہے۔اسی کے ساتھ ساتھ کلاؤڈ آپریٹنگ سسٹم سرور چپس ، خصوصی مقاصد کی چپس اور دیگر ہارڈ ویئر کی کمپیوٹنگ طاقت کو معیاری بنا سکتا ہے۔

 

ظاہر ہے کہ چینی کمپنیاں RISC-V جیسے متبادل کی طرف گامزن ہیں اس کا مطلب ہے ٹیکنالوجی اور معیار کی دنیا میں وہ جلد ہی اپنے مقابلے کی کمپنیوں کو پیچھے چھوڑ دیں گی۔