Amazon’s Appstore lowers its cut of Developer Revenue for Small Businesses

ایمیزون کے ایپ اسٹور نے چھوٹے کاروباری اداروں کے لئے اس کے ڈویلپرز کی آمدنی میں آضافہ کر دیا ہے

ایمیزون (Amazon) نے اس ہفتے اپنے ایپ اسٹور چھوٹےڈویلپرز کیلئے ایک ایکسلریٹر (Accelerator)پروگرام متعارف کروایا ہے۔ اس سے ظاہر ہے کہ ایمیزون (Amazon) دوسری ایپ اسٹور کی کمپنیاں جیسے ایپل اور گوگل کے نقش قدم پر چل رہا ہے۔ نیا پروگرام ان اخراجات کو کم کردے گا جو ایمیزون (Amazon)نے چھوٹے ڈویلپرز کو کوالیفائی کرنے کے لئے ایپ ڈویلپر (Developer) کی آمدنی کے نام پر لیتے تھے۔ اس سے پہلے ایمیزون (Amazon)ایپ سٹور سے ۳۰ فیصد ریونیو (Revenue) موصول کرتے تھے، جس میں ایپ سٹور سے کی جانے والی خریداری بھی شامل ہے۔ اور اب کمپنی صرف ۲۰ فیصد کمائی کرے گی اور پہلے ہی سال ایک ملین ڈالر کا فائدہ چھوٹے بزنس کو پہنچاے گی۔ اسی کے ساتھ ساتھ اس میں اے ڈبلیو ایس (AWS) کریڈٹس بھی شامل ہیں۔
ایمیزون (Amazon)کا یہ سسٹم بالکل ایپل کے ایپ سٹور جیسا ہی ہے جس میں انہوں نے چھوٹے کاروباری کمپنیوں کو ۱۵ فیصد کی چھوٹ دی تھی۔ البتہ اس سے کمپنی کو۲۰۲۰ میں ایک ملین ڈالر کا فائدہ ہوا تھا۔ اسی کے ساتھ گوگل نے بھی حال ہی میں کچھ اسی طرح کا سسٹم متعارف کروایا ہے۔ جس میں وہ ایک ملین ڈالر کے ریونیو (Revenue) پر ۱۵ فیصد کی چھوٹ فراہم کر رہے ہیں۔ البتہ ایمیزون (Amazon)دوسری تمام کمپنیوں کی نسبت اپنے صارفین کوزیادہ فائدہ پہنچا رہی ہے۔ یہ ڈویلپرز کو ایک بہترین پیش کش فراہم کر رہے ہیں۔
لہٰذا کمپنی کی اس آفر کے مطابق ایک ملین سے کم ریونیو پر ڈویلپرز ایک سال میں ۱۰ فیصد تک کا پروموشنل کریڈیٹ حاصل کر سکتے ہیں۔ ایمیزون (Amazon)کے مطابق اُن کی یہ حکمت عملی کمپنی کو ۹۰ فیصد تک فائدہ پہنچا سکتی ہے۔ اسی کے ساتھ ساتھ اگر ڈویلپرز کا ریونیو ایک ملین سے زیادہ ہو جاتا ہےتو وہ اس آفر سے فائدہ نہیں اُٹھا سکیں گے کیونکہ یہ صرف چھوٹے ڈویلپزز کیلئے ہے۔
ایمیزون (Amazon)کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ وہ اس حکمت عملی سے چھوٹے ڈویلپرز کو فائدہ پہنچانا چاہتے ہیں تاکہ وہ اپنی ایپس کو کامیاب بنا سکیں۔ اس سے ڈویلپرز زیادہ اچھے طریقے سے اور تیزی سے کام کر سکیں گے۔ ڈائریکٹر کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایمیزون (Amazon) ۲۰۲۱ کے آخر تک یہ نیا سسٹم مکمل طور پر متعارف کروا دے گی اور اس سے تعلق رکھنے والی تمام معلومات بھی تب ہی فراہم کرے گی۔