E-commerce Tracking Platform After Ship Raises $66M Dollar Led By Tiger Global

ای کامرس سے باخبر رہنے کے پلیٹ فارم آفٹرشپ نے ٹائیگر گلوبل کی زیرقیادت 66 ملین ڈالرکا اضافہ کیا

 

ای کامرس (E-Commerce)انٹر نیٹ کی مدد سے چیزوں کی خرید و فروخت کا نام ہے۔ آجکل کے دور میں جتنی بھی آن لائن کاروبار کرنے کی سہولیات موجود ہیں وہ تمام ای کامرس ہی کہلاتی ہیں۔ اسی کے پیشِ نظر بہت سی کمپنیاں ایسی ہیں جو صرف ای کامرس کی سہولیات فراہم کرتی ہے۔ سال 2012 میں ا ی کامرس میں بہت آضافہ ہوا تھا ۔ جسکی وجہ سے بہت سے سرمایہ دار ای کامرس میں شامل ہو گئے تھے۔

البتہ آفٹرشپ (Aftership)ایسی ہی ایک ای کامرس کے ذریعے کام کرنے والی ایک کمپنی ہےجس کا آغاز 2012 کے آخر میں کیا گیا۔ اس کمپنی کا آغاز آن لائن کاروبار کرنے والی مختلف کمپنیوں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے کیا گیا۔ البتہ تب سے لے کر اس کمپنی نے ای میل مارکیٹنگ جیسی سہولیات کو یقینی بنانے کیلئے مختلف ٹولز فراہم کیے ہیں۔ حال ہی میںہانگ کانگ کی ایک کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ ٹائگر گلوبل (Tiger Global)کی سربراہی میں 66 ملین سیریز متعارف کروانے جا رہی ہے۔ اس میں آفٹرشپ (Aftership)اور دوسری ای کامرس کمپنیوں کی بھی شراکت دادی ہو گی۔

آفٹرشپ کے بانی اینڈریو چین (Andrew Chan)نے ایک رپورٹ میں بتایا کہ کمپنی اس کے آغاز کے بعد سے ہی منافع

بخش رہی ہے۔ اور بتایا کہ باقی تمام شراکت داریوں کی طرح اس شراکت داری سے بھی کمپنی کو بہت منافع ہو گا۔ اسی طرح حال ہی میں کمپنی پروفائل میں ایک سیلز ٹیم کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس ٹیم کو آفٹرشپ کمپنی اپنا حالیہ سرمایہ فروخت اور کسٹمر سپورٹ کیلئے بین الاقوامی خدمات حاصل کرنے کیلئے استعمال کرے گی۔

البتہ اس نئی کمپنی کا سافٹ وئیر بہت عمدہ ہے۔ وہ اپنے صارفین کو 740 سےزیادہ سہولیات فراہم کرتا ہے۔ اور اپنے صارفین کو ہر طرح کی ٹریکنگ سہولیات بھی فراہم کرتا ہے۔ یہ سافت وئیر ہر سال 6 بلین سے بھی زیادہ ترسیلات کو سنبھالتا ہے۔ یاد رہے کہ یہ ترسیلات صرف انٹرنیٹ پر چیزوں کی خریدو فروخت کیلئے کی جاتی ہیں۔ لہٰذا آفٹرشپ کے ساتھ ای کامرس میں کچھ اور بھی بڑی کمپنیوںکی شراکت داری ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق ان شریک ہونے والی کمپنیوںکی تعداد 10,000 سے بھی زیادہ ہے۔

آفٹرشپ کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ وہ صارفین کو پروڈکٹس کے بارے میں باخبر رکھے گی۔ یعنی جب بھی کوئی فرد اس کمپنی کی مدد سے انٹرنیٹ پر خریدوفروخت کرے گا تو کمپنی اُسے ہر طرح کی معلومات سے باخبر رکھے گی۔ ان تفصیلات میں مختلف سروسز اور پیکیجز کے بارےمیں معلومات شامل ہوں گی۔

اینڈریو چین (Andrew Chan)نے وضاحت کی ہےکہ پیکیج سے باخبر رہنا بیچنے والوں کیلئے صارف کی مصروفیت کا ایک آلہ بھی ہے۔ جس کی وجہ سے وہ خریداروں کو زیادہ سے زیادہ پروڈکٹس کی سفارشات دکھاتے ہیں۔ آفٹر شپ کے ٹولز تاجروں کو اپنے برانڈڈ ٹریکنگ (Branded Trading)اور اطلاعات بنانے کے قابل بناتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ تاجروں کو اور بھی بہت سی سہولیات فراہم کرتے ہیں۔
لہٰذا اس کمپنی نے ای کامرس کی سہولیات کوزیادہ بہتر اور قابل یقین بنا دیا ہے۔