Here’s What You Need To Know If You’re New To Bitcoin
اگر آپ بٹ کوائن پر نئے ہیں تو آپکو یہ جانے کی ضرورت ہے
تعارف:
:Introduction
بٹ کوائن (Bitcoin) کریپٹو کرنسی کی دنیا میں پایا جانے والا سب سے قیمتی کوائن ہے۔ سال 2018 میں بٹ کوائن کی قیمت میں اچانک سے بہت زیادہ کمی آگئی تھی۔ اس کی قیمت بیس ہزار ڈالر سے کم ہو کر ضرف چھ ہزار ڈالر ہو گئی تھی۔ اسی وجہ سے بہت سے لوگ تو یہ سوچنے لگ گئے تھے کہ یہ کریپٹو کرنسی اب ختم ہو چکی ہے۔ مگر آج کریپٹوکرنسی کی مارکیٹ ایک الگ ہی عروج پر ہے۔ اسی کے پیشِ نظر بٹ کوائن کی قیمت اب پچاس ہزار ڈالر کے قریب ہے۔ پاکستانی کرنسی میں ایک بٹ کوائن کی قیمت تقریباً ۹۰ لاکھ بنتی ہے۔
بٹ کوائن کی اس حیرت انگیز قیمت کی وجہ سے ہر کوئی اس میں سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے۔ لہٰذا لوگ بغیر اسکی باریکیوں کو سمجھے بغیراس میں سرمایہ کاری کرنا شروع ہو گئےہیں۔ اسی وجہ سے بہت سے لوگوں کے ساتھ فراڈ بھی ہواہے۔ وہ اپنی ہی غلطی کی وجہ سے اس دھوکے کا شکار بنے اور اپنی جمع پونجی گنوا بیٹھے۔
بٹ کوائن والٹ کا تعارف:
Introduction Of Bitcoin Wallets
بٹ کوائن (Bitcoin) کے ابتدائی دنوں میں اسکا سسٹم بہت سادہ تھا۔ بٹ کوائن کا ایک سادہ اور محفوظ والٹ (Wallet) ہوتا تھا۔ صارفین کو صرف آن لائن والٹ اور ہارڈ وئیر والٹ میں سے ایک کو منتخب کرنا پڑتا تھا۔ البتہ آن لائن سکیورٹی والٹ استعمال کرنےمیں زیادہ آسان تھا۔ جبکہ ہارڈ وئیر والٹ استعمال کرنے کے معاملے میں تھوڑا مشکل تھا مگر زیادہ محفوظ تھا۔ لیکن آجکل بٹ کوائن میں والٹ کے بہت سے آپشنز موجود ہیں۔ اگرچہ ہارڈ وئیر والٹ بھی بہت زیادہ جدید بنا دیا گیا ہے۔
اگر آپ بٹ کوائن پر نئے ہیں تو یہ تمام چیزیں آپکے لیے جاننا بہت ضروری ہیں۔ آخر یہ والٹ ہوتا کیاہے اور آپکو ایک والٹ منتخب کرنےکی ضرورت کیوں پیش آتی ہے۔ لیکن سب سے پہلےہمیں یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ بٹ کوا ئن کام کیسے کرتا ہے۔
بٹ کوائن کیسے کام کرتا ہے؟
:How Does Bitcoin Work
کسی بھی کریپٹوکرنسی کی سب سے بڑی خاصیت تو یہ ہوتی ہے کہ وہ ایک ڈی سینٹرلائز (Decentralized) رقم ہوتی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اُسے کوئی ملک یا ایک مالک نہیں چلا رہا ہوتا۔ آپ بالکل اسی طرح بٹ کوائن رکھ سکتے ہیں جیسے آپ اپنی جیب میں پیسے رکھتے ہیں۔ البتہ فرق صرف اتناہے کہ کہ بٹ کوائن ایک ڈیجیٹل منی (Digital Money) ہے۔لہٰذا اسے کوئی بھی ایک بینک یا ادارہ نہیں چلا رہا۔
تاہم بٹ کوائن میں ڈیٹا کا ریکارڈ رکھنےکیلئے ایک بلاک چین (Blockchains) سسٹم استعمال کیا جاتاہے۔ بلاک چین ایک لاکھوں کمپیوٹرز کامجموعہ ہے جو ہر پل صارفین کے مطابق اپنا ڈیٹا اَپ ڈیٹ کرتا رہتا ہے۔ اور یہ سسٹم پور ی دنیا میں کام کر رہا ہے۔ البتہ ہر کریپٹوکرنسی بلاک چین میں اپنا ایک الگ طریقہ کار ہے۔ اس طریقہ کار سے کوئی بھی کریپٹوکرنسی اس بات کی یقین دہانی کرواتی ہے کہ اُنکا سسٹم کتنا محفوظ ہے۔ میں نے اس آرٹیکل میں صرف بٹ کوائن کریپٹو کرنسی کی بات کی ہے ۔ البتہ اس سے باقی کریپٹو کرنسیز کا بھی خاکہ بنایا جا سکتا ہے۔
طریقہ کار:
:Procedure
جب کوئی بھی آپکو بٹ کوائن بھیجتا ہے تو آپکا بٹ کوائن ایڈریس استعمال کرتاہے۔ یہ ایڈریس ایک منفرد ہندوسوںاور الفاظ کامجموعہ ہوتا ہے۔ اس طرح کریپٹو پر ہونے والی ہر ایک ترسیل کا ڈیٹا بلاک چین پر محفوظ ہوتا ہے۔ بلاک چین کوائن موصول کرنے والے اور بھیجنے والے دونوں کا ایڈریس محفوظ رکھتا ہے۔
اب سوال یہاں یہ ہے کہ آپ کیسے ثابت کریں گے ، جو ایڈریس بٹ کوائن نے سٹور کیا ہے وہ آپکا ہے؟ بٹ کوائن کا ہر ایک ایڈریس ایک خاص قسم کی کریپٹوگرافک کیِ (Cryptographic key) پر مشتمل ہوتا ہے۔ پرائیویٹ اور پبلک کریپٹو گرافک کیِ ایک پُرانا سسٹم ہے۔ البتہ یہ سسٹم ہم ایچ ٹی ٹی پی ایس (HTTPS) ویب سائٹ اور اپنی ای میل (E-mail) کو محفوظ بنانے کیلئے بھی استعمال کر رہے ہوتے ہیں۔ تاہم یہ کیِ صرف ایک پاسورڈ سے ہی اوپن کی جاسکتی ہے۔ لوگ عام طور پر جو پبلک کیِ ہے وہ دوسروں کو فراہم کرتے ہیں تاکہ وہ انہیں بٹ کوائن بھیج سکیں۔ جبکہ پرائیوئٹ کیِ وہ اپنے پاس رکھتے ہیں جس سے وہ اُن بٹ کوائن تک رسائی حاصلکرتے ہیں۔
البتہ یہ طریقہ کار ایک ڈیجیٹل سیگنیچر (Digital Signatures)کے طور پر استعمال کیا جا تا ہے۔ اس عمل سے صارفین اس بات کی یقین دہانی کرواتے ہیں کہ بھیجے جانے والے بٹ کوائن انہی کے ہیں۔ چونکہ پبلک کیِ سب کو پتہ ہوتی ہے مگر جب تک انکوں پرائیویٹ کیِ نہیں پتہ ہوگی وہ کوائن تک رسائی حاصل نہیں کر سکتے۔
رائے:
:Opinion
دوبارہ بٹ کوائن کی ترسیل کی بات کرتے ہیں۔ جب بھی میں کسی کو بٹ کوائن بھیجوں گا میں پہلے اس بات کا ثبوت دوں گا کہ وہ بٹ کوائن میرے ہیں۔ اسکے لیے مجھے پرائیوئٹ کیِ دینی پڑے گی۔ جب یہ بات ثابت ہو جائے گی تب بلاک چین میرے ڈیٹا کو محفوظ کر لے گا اور موصول کنیدہ کو بھیج دےگا۔لہٰذا اس طرح بٹ کوائن میں ترسیلات کے عمل کو یقینی بنایا جاتا ہے۔ اسی لیے نئے صارفین کو کبھی بھی اپنی پرائیوئٹ کیِ کسی کے ساتھ بھی شیئر نہیں کرنی چاہیے۔ کیونکہ اس کیِ سے وہ آپکے بٹ کوائن چوری کر سکتا ہے۔