How Netflix is at the height of success today and Its business growth strategy

کیس اسٹڈی: نیٹ فلکس کی کامیابی اور اس کی کاروباری افزائش کی حکمت عملی

خلاصہ:

Summary

نیٹ فلکس دنیا کی سب سے بڑی آن لائن ویڈیوز دیکھانے والی ایپ ہے۔ اور اس کے 193 ملین سے بھی زیادہ صارفین ہیں۔  یہ فرم دنیا بھر کے 190 ممالک میں استعمال کی جاتی ہے۔ اس یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ نیٹ فلکس پوری دینا میں استعمال کی جاتی ہے۔ یہ اپنے اصلی مواد کی وجہ سے پوری دنیا میں جانی جاتی ہے۔ جو زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔

اس کے علاوہ نیٹ فلکس کو ٹیکنالوجی کی دنیا میں بھی بہت پزیرائی حاصل ہے۔  پچھلے چند سالوں میں اس نے امید سے بھی زیادہ ترقی کی ہے۔ سال 2020 کے آخر میں نیٹ فلکس کا گروتھ ریٹ 16.6فیصد سے بڑھ کر 22فیصد  تک جا پہنچا تھا۔ تب سے لے کر آج تک اس کا گروتھ ریٹ برھتا ہی جارہا ہے۔کمپنی اپنے صارفین کو تمام سہولیات فراہم کرتی ہے۔ اور ہمیشہ صارفین کے اطمینان کو برقرار رکھتی ہے۔

یہی بات نیٹ فلکس کو اس بات پر قائل کرتی ہے کہ وہ اپنا اصلی مواد ہی بنائیں۔

تاکہ اپنے صارفین کو زیادہ سے زیادہ متاثر کر سکیں۔ شاید اسی وجہ سے نیٹ فلکس آج دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔ اب ظاہری سی بات ہے نیت فلکس کو اپنا مواد بنانے کیلئے بہت خرچہ کرنا پرھتا ہوگا۔ اس لیے نیٹ فلکس نے بہت سا قرضہ بھی لیا ہوا ہے۔ جس کے بارے میں ان کو پریشان کی ضرورت ہے۔لیکن اگر اس کی ترقی کو اور روزانہ کی بنیاد پر بڑھتے ہوئے صارفین کی تعداد کو دیکھیں۔ تو نیٹ فلکس کو قرض کے بارے میں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

نیٹ فلکس کو قرض کے علاوہ اور بھی بہت سارے مسائل کا سامناہے۔ جیسے مارکیٹ میں اپنا مقام برقرار رکھنا ان کیلئے کافی مشکل ہو سکتا ہے، کیو نکہ اب اور بھی ایسے بہت سے پلیٹفارم متعارف ہو گئے ہیں۔ ان سب باتوں کے باوجود نیٹ فلکس ایک اچھی ایپ ہے اور اس نے اپنےسرمایہ کاروں کوفائدہ پہنچا کر حیران کیا ہے۔ اس آرٹیکل میں نیٹ فلکس کی ایک کیس اسٹڈی بیان کی گئی ہے۔

 

نیٹ فلکس کا تاریخی پہلو

Netflix’s History

نیٹ فلکس کی کہانی بہت دلچسب ہے۔ ریڈ ہیسٹنگز (Reed Hastings) جس نے اس کو ایجاد کیا تھا۔ اُس نے 1997 میں ایک فلم کرایہ پر لی تھی۔ اور اس کو لیٹ واپس کرنے پر اسے 40 ڈالر جرمانہ ادا کرنا پڑا تھا۔ تب اس نے اپنے دوست مارک رینڈولف (Marc Randolph) کے ساتھ مل کر آن لائن چیزوں کی فروخت کرنے کے بارے میں سوچا اور۔ کیو نکہ اس کو 40 ڈالر جرمانہ ادا کرنا پڑا تھا۔ اس لیے اس نے ڈی وی ڈی (DVDs) کو فروخت کرنے کا ارادا بنایا  تھا۔

اس طرح انہوں نے نیٹ فلکس کی شروعات کی تھی۔ ہیسٹنگز تو البتہ یہی کہانی لوگوں کو بتانا پسند کرتا ہے۔ لیکن رینڈولف جس نے 2002 میں نیٹ فلکس کو چھوڑ دیا تھا۔ اس کے مطابق یہ صرف ایک کہانی ہی ہے۔ اس کا حقیقت سے کوئی واسطہ نہیں ہے۔ رینڈولف کے مطابق انہوں نے ڈی وی ڈی کو اس لیے منتخب کیا تھا۔ کیونکہ تب اُن کیلئے اس کو لوگوں کو میل کرنا آسان تھا۔

ریڈ اور مارک نے ڈی وی ڈی کو لوگوں کے گھروں تک پہنچانے سے شروعات کی تھی۔ ایسے نیٹ فلکس کی شروعات ہوئی تھی۔یہاں یہ بات اہم نہیں ہے کہ نیٹ فلکس کیسے وجود میں آئی۔ بلکہ یہ بات زیادہ اہم ہے کہ یہ لوگوں کی کیسے تفریح کرتی ہے۔ اس نے ایسا کیا کام کیا جس سے آج یہ دنیا کی اوّل نمبر کی ایپ ہے۔

 

اس کی بنیادی سی ٹائم لائن نیچے بیان کی گئی ہے:


  • 1997۔ میں ریڈ ہیسٹنگز اور مارک رینڈولف نے اس نے متعارف کروایا۔

1998۔اس سال ویب سائیڈ متعارف ہوئی جس میں 925 فلم کرایہ پر دینے کیلئے موجود تھی۔

1999۔میں کمپنی کو 30 ملین ڈالر کا فائدہ ہوا اور نیٹ فلکس نے اپنی ماہانہ رکنیت کو متعارف کروایا۔

2000۔میں نیت فلکس نے وارنر ہوم (Waner Home) اور کولمبیا ٹری سٹار (Columbia Tri-star) سے معاہدہ کیا۔

2002۔میں مارک نے نیت فلکس کو چھوڑدیا۔

2003۔میں صارفین کی تعداد ایک ملین سے تجاوز کرگئی اور 15ہزار سے زیادہ ویڈیوز نیٹ فلکس میں موجود تھی۔

2005۔اس سال صارفین کی تعداد 4.2 ملین ہو گئی تھی۔

2007۔میں نیٹ فلکس نے سٹریمینگ (Streaming) کو متعارف کروایاتھا۔

2008۔میں اس کی سہولت ایکس بوکس (Xbox 360) اور بلو رے ڈسک (Blu-ray Disc) پر بھی موجود تھی۔

2011۔میں پورے امریکہ میں متعارف کروائی گئی۔

2012۔ میں یورپ، انگلنڈ اوراس کے ساتھ ساتھ اور بھی بہت سارے ممالک میں متعارف کروائی گئی۔

2014۔میں 245%تک اسکے کاروبار میں اضافہ ہوا۔

2015۔ میں جاپان اور اسٹریلیا میں متعارف کروائی گئی۔

2016۔ اس سال بچوں کیلئے ایک خصوصی ماڈل بنایا گیااور نیٹ فلکس قانونی طور پر پوری دنیا میں استعمال ہونا شروع ہو گئی۔

2017۔اس سال نیٹ فلکس کو بنے 20 سال ہو گئے تھے اور اس نے اپنا پہلا آسکر ایواڈ جیتا تھا جو اسے سب اسے بہترین ویڈیو بنانے پر دیا گیا تھا۔

2018۔ میں اس نے پھر سے آسکر ایواڈ جیتا تھا جو اسے آئکارس (Icars)پر ویڈیو بنانے پر دیا گیا تھا۔

2020۔میں نیٹ فلکس دنیا کی سب سے پہلے نمبر کی ویڈیو ایپ بن گئی۔

کون سے افراد نیٹ فلکس کا ہدف ہیں

Who is Netflix’s Target Audience

نیٹ فلکس آج دنیا بھر میں مشہور ہے۔ جو اپنے دلکش اور خالص مواد کی وجہ سے پوری دنیا میں جانی جاتی ہے۔ آج اس کے صارفین کی تعد اد 200 ملین سے بھی زیادہ ہو گئی ہے۔ نیٹ فلکس پر بہت سا مواد موجود ہے۔ جن میں ہر عمر کے لوگوں کیلئے الگ الگ ویڈیوزموجود ہیں۔کمپنی نے لوگوں کی مالی حالت کا خیال رکھتے ہوئے۔ 

نیٹ  فلکس  درمیانی کلاس اور غریب طبقے سے تعلق رکھنے والے صارفین کیلئے بھی خاص قسم کی سہولیات فراہم کی ہیں۔اسی بات کے پیش نظر کمپنی نے ایسی سہولیات بھی اپنے صارفین کو فراہم کی ہیں۔ جن سے وہ صرف اپنے موبائل پر نیٹ فلکس کی سہولیات سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ اس کیلئے انہیں کم پیسے ادا کرنے پڑھتے ہیں۔

صارفین:

نیٹ فلکس کے زیادہ تر صارفین 18 سے 45 سال کی عمر کے ہیں۔ سال 2020 کے آخری حصے میں 10 ملین نئے صارفین نے نیٹ فلکس کو استعمال کرنا شروع کیا تھا۔ وہ گروپ جو نیٹ فلکس کو سب سے زیادہ استعمال کر تے ہیں۔ اُن میں جین ایکسر (GenXers) ، جین زی (GenZ) اور ملیننیالز (Millennials) شامل ہیں۔ایک ریسرچ کے مطابق جین زی (GenZ) اور ملیننیالز (Millennials)نے 2020 میں نیٹ فلکس کو سب سے زیادہ استعمال کیا  تھا۔

نیٹ فلکس کی فلمیں اور شوز 16 سے 34 سال کی عمر کے لوگوں کی طرف سے زیادہ پسند کیے جاتےہیں۔ نیٹ فلکس امریکہ اور کینڈا میں سب سے زیادہ استعمال کی جاتی ہے۔ اور اس کی سب سے بڑی مارکیٹ بھی وہیں ہے۔ سال 2020 میں سب سے زیادہ پیسے دے کر استعمال کرنے والے صارفین بھی امریکہ اور کینڈا سے تعلق رکھتے ہیں۔ جن کی تعداد میں 73.08 ملین تک اضافہ ہوا ہے۔

 

نیٹ فلکس کی کاروبار کو لے کر حکمت عملی

Business Growth Strategies by Netflix

1۔اصلی مواد بنانا

Original Content

نیٹ فلکس کی کامیابی کا راز یہ ہے کہ نیٹ فلکس ہمیشہ اچھا اور اصلی مواد بنانے پر توجہ دیتے ہیں۔ یہ کمپنی گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ اپنے ذاتی اور اصلی فلمز اور شوز میں اضافہ کررہی ہے۔ یہ نیٹ فلکس کی کامیابی کی ایک بہت بڑی وجہ ہے۔ جو یہ اصلی مواد پر پیسے خرچ کرتے ہیں۔ اور اسی لیے لوگوں کی طرف سے اسے بہت پسند کیا جاتا ہے۔

نیٹ  فلکس کی طرف دیکھ کر اور بھی بہت سی ویب سائٹ اپنا اصلی مواد بنانے کو ترجیح دے رہیں ہیں۔ جیسے ایمازون پرائم (Amazon Prime) وغیرہ۔لیکن نیٹ فلکس کی آمدنی باقی تمام ویب سائٹ سےبہت زیادہ ہے۔ 2021 کے شروع میں نیٹ فلکس کے صارفین کی تعداد 200 ملین سے بھی زیادہ ہوگئی ہے۔ اصلی مواد کا ایک ہی نقصان ہے کہ اسے بنانے میں بہت زیادہ رقم خرچ ہوتی ہے۔

2۔ٹیکنالوجی میں جدت

Technological Innovation

 اصلی مواد ہونے کہ علاوہ نیٹ فلکس کی جدید ٹیکنالوجی بھی اس کی کامیابی میں ایک بڑی وجہ ہے۔ صارفین اس چیز سے بھی بہت متاثر ہوتے ہیں کہ ویب سائٹ استعمال کرنے میں کیسی ہے۔ مطلب اس کا سرچ کرنے کا، ویڈیو چلانے کا اور ویڈیو کی کوالٹی کیسی ہے۔

نیٹ فلکس میں ایک بہترین سرچ کا اور ویڈیو چلانے کا نظام موجود ہے۔ جو لوگوں کو بہت متاثر کرتا ہے۔ اپنا مواد صارفین تک پہنچانے کیلئے نیٹ فلکس اوپن کنیکٹ کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے۔ جو پوری دنیا کے صارفین کو جوڑ کے رکھتاہے۔

ایے ڈبلیو ایس:

AWS

عالمی سطح پر ہزاروں اوپن کنیکٹ ایپلائینسز (OCAs) موجود ہیں۔ جو نیٹ فلکس کی تمام ویڈیو ٹریفک کو تقسیم کرتے ہیں۔ لہذا جب بھی آپ کوئی بھی نیٹ فلکس پر ویڈیو دیکھ رہے ہوتے ہیں۔  وہ ایے ڈبلیو ایس (AWS) پر بھی ذخیرہ ہو رہی ہوتی ہے۔ جیسے ہی آپ ویڈیو دیکھنا بند کر دیتے ہیں۔ وہ وہاں سے بھی ختم ہو جاتی ہے۔

اسی طرح کی اور بھی بہت سی خصوصیات نے نیٹ فلکس کی ٹیکنالوجی کو جدید بنایا ہے۔ اور اس کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ان سب کے علاوہ اور بھی بہت سی وجوہات ہیں۔ جنہوں نے نیٹ فلکس کو آج اس مقام پر پہنچایا ہے۔ جن میں چند ایک میں نے اس رپورٹ میں بیان کی ہوئیں ہیں۔ جیسے نیٹ فلکس اپنے صارفین کو ہر طرح سے اطمینان فراہم کرنے کی کوشش کرتی ہے۔

نیٹ فلکس نے ایک دم سے ترقی نہیں کی اور نہ ہی اُن کی پالیسی ایسی ہے کہ وہ دنوں میں ترقی کرنا چاہتے ہیں۔ بلکہ اُن کی کاروباری سوچ ایسی ہے کہ وہ مرحلہ وار نیٹ فلکس میں جدت لانا چاہتے ہیں۔اتنا ہی نہیں وہ جس بھی ملک میں اپنی سروسز کو متعارف کرواتے ہیں وہاں کسی نہ کسی کمپنی کے ساتھ ایک سودا کرتے ہیں جس کی بنا پر وہ اپنی سروسز کو اُس ریجن میں چلاتے ہیں۔

 

نیٹ فلکس کی کامیابی:

 

نیٹ فلکس کی کامیابی کو ایک الگ شکل تب ملی جب اس نے اپنی ٹیکنالوجی کو موبائل میں متعارف کروایا تھا۔ جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ پوری دنیا میں زیادہ تر لوگ موبائل پر ہی انٹر نیٹ استعمال کرتے ہیں۔ اس لیے نیٹ فلکس کے اس عمل نے ان کے کاروبار میں بہت اضافہ کیا ہے۔  اور ان کی کامیابی کی ایک بڑی وجہ بنی۔اتنا ہی نہیں نیٹ فلکس مختلف موبائل کمپنیوں اور ٹیلی ویژن کمپنیوں سے بھی تعلقات کو فروغ دینے پر غور کر رہی ہے۔

نیٹ فلکس نے اپنے کاروبار کی نمو کیلئے مارکیٹنگ پر بھی کافی خرچہ کیا ہے۔ جیسا کے میں اُوپر بیان کر چکا ہوں۔ مارکیٹنگ میں بھی نیٹ فلکس اپنے اصلی مواد کی وجہ سے جانی جاتی ہے۔نیٹ فلکس نے شروعات تو ایک ایسے پلیٹفارم سے کی تھی جو لوگوں کو تفریح فراہم کرتا تھا۔ لیکن آج کی تاریخ میں نیٹ فلکس طرز زندگی کا برانڈ بن چکا ہے۔

کچھ آخری الفاظ:

A Few Last Words

اگر میں چند الفاظ میں نیٹ فلکس کو بیان کرنا چاہوں۔ نیٹ فلکس نے گزشتہ پانچ سالوں میں حیرت انگیز ترقی کی ہے۔ اس کے اب 200 ملین سے بھی زیادہ صارفین ہیں۔  نیٹ فلکس کی آمدن میں بھی حیرت انگیز اضافہ ہو رہا ہے۔ نیٹ فلکس نے جو قرض مختلف اداروں سے لیا ہوا تھا۔ اب اس میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔

نیٹ فلکس کی زیادہ تر کمائی اصلی مواد بنانے کی وجہ سے ہی ہوتی ہے۔ اور وہ اس بات کو باخوبی جانتے ہیں اگر انہیں زیادہ پیسے کمانے ہیں تو انہیں اصلی مواد ہی بناتے رہنا ہوگا۔ اسی لیے نیٹ فلکس نے 2021 میں اور بھی زیادہ اصلی مواد اپنے صارفین کو دینے کا منصوبہ بنایا ہے۔

نیٹ فلکس کی یہ کاروباری سوچ تعریف کے قابل ہے۔ اصلی مواد بنانے میں خرچہ تو ایک مخصوص حد تک ہی آئے گا۔لیکن اس سے نیٹ فلکس کے صارفین کی تعداد میں بہت اضافہ ہوگا، جن سے یہ بہت سارے پیسے کما سکتی ہے۔اسی لیے نیٹ فلکس اپنا مواد بنانے میں بہت زیادہ سرمایہ کاری کر رہی ہے۔ اور یہ سرمایہ کاری اس کے کاروبار کی افزائش میں سب سے زیادہ مددگار ثابت ہوگی۔