Key factors behind Uber success story

کیس اسٹڈی: جانیں اوبر کی کامیابی کا راز

تعارف:

Introduction

ٹیکنالوجی نے آج کل ہر ایک شعبے کی شکل تبدیل کر کے رکھ دی ہے۔  اورٹیکنالوجی نے عام لوگوں کی زندگی میں بہت سی سہولیات مہیا کی ہیں۔ اسی طرح آن ڈیمانڈ سروسز (On-demand Services) نے اپنی تیزی اور پائیداری کی وجہ سے لوگوں کے جینے کاطریقہ ہی تبدیل کر کے رکھ دیا ہے۔ اب بہت کم سروسز ایسی رہ گئی ہیں جن میں ٹیکنالوجی کی وجہ سے جدت نہ آئی ہو۔

جدید سروسز اور جدید کمپنیاں ہر لحاظ سے بہتر ہیں۔ اور یہ کام سرانجام دینے کیلئے کم وقت صرف کرتی ہیں۔ اسی کے ساتھ آن ڈیمانڈ سروسز نے لوگوں کیلئے ملازمت کے مواقعے بھی پیداکیے ہیں۔ جب بھی ہم آن ڈیمانڈ سروسز کا نام لیتے ہیں۔ سب سے پہلے اوبر کا نام ہمارے ذہین میں آتا ہے۔اوبر کو جب متعارف کروایا گیا تھا تب یہ اپنی طرح کی واحد کمپنی تھی۔ اس نے ٹیکسی کی صنعت میں انقلاب برپا کر دیاتھا۔ اوبر آج ایک کامیاب ترین کمپنی ہے۔

اوبر یہ 70سے بھی زیادہ ممالک میں کا م کررہی ہے۔اوبردنیا بھر میں روزانہ کی بنیاد پر 1.5 ملین سے بھی زیادہ لوگوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے کر جانے کی سہولیات فراہم کرتی ہے۔ اوبر کا کاروباری ماڈل انتہائی کامیاب ہے۔اور نئے شروع ہونے والے کاروبار کیلئے ایک سبق کا باعث ہے۔

اوبر کیسے اتنی کامیاب ہوئی اور اُس نے اپنے اہم مسائل کیسے حل کیے ہیں :

 How Uber Enjoys This Success And How It Solved Important Problem

ماضی میں لوگوں کیلئے ایک ٹیکسی کو بُک کرنے کا عمل انتہائی پریشانی کا باعث بنتا  تھا۔ لوگوں کو ٹیکسی کیلئے بہت دیر تک انتظار کرنا پڑتا تھا۔ اگر موسم خراب ہو مثلاً بارش ہو رہی ہو تو ٹیکسی کو بُک کرنا اور بھی مشکل ہو جاتا تھا۔ یہاں تک کہ ٹیکسی بُک کرنے کے بعد بھی بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ مثلاً پیسے آپ کو سفر کے آخر پر پتا چلتے تھے کے آپ کے سفر کے کتنے پیسے بنے ہیں۔

تمام مسائل جو میں نے اُوپر بیان کیے ہیں۔ وہ اور اِس جیسے اور بھی بہت سے مسائل اوبر نے صرف ایک موبائل ایپ سے حل کر دیئے ہیں۔اوبر کے ہر ایک صارف کے پاس ایک موبائل ایپ موجود ہے۔ اس موبائل ایپ سے وہ ایک ٹیکسی بُک کر سکتے ہیں۔  اس کے علاوہ جہاں جانا ہے وہ جگہ، گاڑی کس قسم ہونی چاہیے، جہاں سے سفر شروع کرنا ہے وہ جگہ۔ اور پیسوں کے بارے میں بھی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ اسی طرح دوسری طرف ڈرائیور کے پاس اپنی ایپ موجود ہوتی ہے۔ جس سے وہ اپنی مرضی کے صارف کی درخواست قبول کرسکتا ہے۔

موبائل ایپ کے علاوہ سروسز:

Uber’s other services

موبائل ایپ کے علاوہ اوبر نے اپنےاور بھی کافی کاروبار شروع کیے ہیں۔ ٹیکسی کی سہولیات صرف اوبر کے ساتھ منسلک ہیں ۔ اوبر خود اپنی گاڑیاں فراہم نہیں کرتی ہے۔ جی آپ نے بلکل ٹھیک پڑھا ہے۔ اوبر کروڑں گاڑیوں کو چلاتا ہے۔ مگر ان میں سے ایک بھی اوبر کی اپنی نہیں  ہے۔ مطلب اوبر کو گاڑیوں کی دیکھ ریکھ کرنے کی کوئی ضرورت نہیں پڑتی  ہے۔ وہ گاڑیوں کے مالکان خود کرتے ہیں۔ اوبر میں آپ مختلف طریقوں سے ادائیگی کر سکتے ہیں۔ اور ڈرائیور کا کمیشن سیدھا اُس کے بینک اکاوٴنٹ میں ہی منتقل کردیا جاتا ہے۔

اوبر میں تمام ڈرائیور خود اپنے مالک ہیں۔ اور اپنی مرضی اور پسند کے مطابق کام کرتے ہیں۔ اوبر میں 20 فیصد ڈرائیور 30 سال سے کم عمر کے ہیں ۔ اور اُن کے مطابق یہ پیسے کمانے کا ایک مناسب ذریعہ ہے۔ اوبر کی کامیابی ایک کیس اسٹڈی کی شکل میں آسانی سے سمجھی جاسکتی ہے۔ چند ایک پہلو جو اوبر کی کامیابی کی وجہ بنے ہیں۔ وہ نیچے بیان کیے گئے ہیں۔

اوبر اپنی طرح کی واحد کمپنی تھی:

Uber Is First Of Its Kind

اوبر دنیا کی پہلی کمپنی تھی جس نے ٹیکسی کی صنعت میں ایپ کو متعارف کروایا تھا۔ اور مارکیٹ میں اپنا الگ مقام بنایا تھا۔ یہاں تک کے اوبر کے مقابلےکی بہت سی کمپنیاں مثلاً لفٹ (Lyft)، اولا (Ola) اور دیدی (Didi) کے آنےکے باوجود بھی۔ اوبر نے اپنا مقام مارکیٹ میں قائم رکھاہے۔ ان کمپنیوں کے علاوہ اوبر کو اور بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جیسے ان کو اپنے صارفین، ڈرائیور اور حکومت کے ساتھ کافی مسائل کا سامنا ہوتاہے۔ اب اوبر اپنی نئی سہولیات بھی متعارف کروا رہا ہے۔ جیسے اوبر پول (Uberpool)، اوبر کشتی، اوبر موٹرسائیکل اوراوپر روبوٹ وغیرہ۔ اوبر مسلسل اپنے کاروبار میں نئی ایجادات کو متعارف کروا رہا ہے۔ اور اسی وجہ سے مارکیٹ میں ایک منفرد مقام پر ہے۔

کم ملکیت :

Less Ownership

روایتی ٹیکسی کی کمپنی کو بہت سرمایہ کرنی پڑتی ہے۔ اُن کو گاڑیوں پر ڈرائیوروں کی تنخواہوں پر گاڑیوں کی دیکھ بھال پراور پیٹرول پر سرمایہ کاری کرنی پڑتی ہے۔ مگر یہ تمام اخراجات اوبر کو نہیں کرنے پڑتے ہیں۔ اوبر نے بہت سادہ طریقے سے شروعات کی تھی۔ سانفرسسکو میں ایک چھوٹا سا دفتر اور مختصر سی سرمایہ کاری سے شروعات کی تھی۔اُس وقت اوبر یہ سوچ بھی نہیں سکتی تھی۔ کہ وہ اس شعبے کے علاوہ اور بھی کسی شعبے میں سرمایہ کاری کر پائے گی۔اوبر دنیا بھر میں لاکھو ں گاڑیوں کو چلا رہا ہے۔ لیکن ان میں سے ایک بھی اوبر کی اپنی نہیں ہے۔  اس سے کاروباری حضرات کو یہ سبق حاصل ہوتا ہے کہ کم سرمایہ کاری سے بھی ایک کاروبار کوکامیاب بنایا جا سکتا ہے۔

سوچ سمجھ کر اپنے کاروبار میں تبدیلی لانا:

Calculated Scaling And Adapting To Change

اوبر 70 سے زیادہ ممالک میں اور 300 سے زیادہ شہروں میں کام کر رہی ہے۔ اس کے کام کرنے کا طریقہ تمام جگہوں پر ایک جیسا نہیں ہے۔ اپنے کاروبار کی حکمت عملی بنانے کیلئے اوبر پہلے اُس علاقے کا وہاں کے حالات اور لوگوں کا باخوبی اندازہ لگاتی ہے۔ یہ عمل اوبر کو اس قابل بنا دیتا ہے کہ وہ وہاں کی مارکیٹ میں اپنی سہولیات کو کامیاب بنا سکے۔جیسا میں نے اوپر بیان کیا ہے۔ اوبر علاقے کے مطابق اپنی حکمت عملی بناتی ہے۔ اور مختلف علاقوں کیلئے تو اوبر نے الگ سروسز بھی متعارف کروائی ہیں جو صرف اُس علاقے تک محدود ہیں۔ ایسی حکمت عملی کی وجہ سے آج اوبر ایک کامیاب ترین کمپنی ہے۔

٘مشکلات سے سبق سیکھنا:

The Knack Of Problem Solving

ٹریوس کلینک (Travis Kalanick) جس نے اوبر کو متعارف کروایا تھا۔ اس کو خود روایتی طریقے سےٹیکسی منگوانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس بات سے تنگ آ کر اس نے اس مشکل کا حل تلاش کیا اور اوبر کو متعارف کروایا تھا۔ آج اوبر کو بنے ہوئے تقریباً 11 سال ہو گئے ہیں۔لیکن آج بھی ان کی یہی حکمت عملی ہے کہ یہ مشکلات سے سبق سیکھتے ہیں۔ اوبر ایسی پہلی کمپنی ہے۔ جس نے سمارٹ فون کی مدد سے ٹیکسی بُک کرنے کی سہولیات کو متعارف کروایا تھا۔اوبر آج بھی اپنی مشکلات کا حل جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے کرتی ہے۔ اور اسی وجہ سے وہ اتنی کامیاب کمپنی ہے۔

ڈرائیور اپنے مالکان خود ہیں:

Drivers Are Their Own Bosses

اوبر ڈرائیوروں کو اس بات کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ کہ وہ اپنی گاڑی استعمال کر سکتے ہیں اور اپنی مرضی کے مطابق کام کر سکتے ہیں۔ ڈرائیور پارٹ ٹائم اور فُل ٹائم جیسے چاہیں کام کر سکتے ہیں۔ یہ عمل لوگوں کیلئے ملازمت کے مواقعے بڑھا دیتا ہے۔ اسی کے ساتھ ایک ڈرائیور کیلئے اوبر میں خود کو رجسٹر کروانےکا عمل بھی انتہائی آسان ہے۔ اس عمل کیلئے آپ کو صرف ایک ایپ ڈاوٴن لوڈ کرنی ہے۔ اور اپنے تمام کاغذات اُ س ایپ کے ذریعے کمپنی کو فراہم کر دینے ہیں۔اس کے علاوہ اوبر اپنے ڈرائیورز کو اور بھی بہت سی سہولیات فراہم کرتی ہے۔مثلاً انہیں بونس دیتی ہے کمیشن دیتی ہےاور انشورنس بھی مہیا کرتی ہے۔ ا س طرح کا ماڈل بہت لوگوں کو اوبر میں آنے کیلئے آمادہ کرتا ہے۔

ٹیکسی کے علاوہ اوبر کی سروسز:

Other On Demand Services by Uber

اوبر نے صرف ٹیکسی کی صنعت میں ہی سرمایہ کاری نہیں کی ہے۔ بلکہ اس کے علاوہ اوبر نے اپنے کاروبار میں نئی نئی ایجادات کی ہیں۔ اوبر کے کم ملکیت والے ماڈل نے اوبر کو اس قابل بنایا ہے۔ کہ وہ نئی نئی انڈسٹریز میں سرمایہ کاری کر سکے۔ اوبر کی ایسی ہی چند سروسز درج ذیل ہیں۔ اوبر ریسٹورنٹ فوڈ ڈیلیوری، اوبر کی گھر کے سامان کیلئے ڈیلیوری کی سہولت،صحت کا خیال رکھنے والی سروسز، تعلیم اور اس طرح کی بہت سی سروسز اوبر کی سہولیات میں شامل ہیں۔

یہاں یہ بات بلکل وضاحت سے سمجھی جا سکتی ہے۔ کہ اوپر بیان کیے گئے تمام شعبوں میں جدت کی ضرورت ہے۔ اور وہ جدت اوبر نے فراہم کی ہے۔اوبر کے کاروباری ماڈل سے بہت سی اوبر جیسی ہی سروسز مہیا کرنے والی کمپنیاں اپنے بہت سے مسائل حل کر سکتی ہیں۔ اور صارفین کی خواہشات کے مطابق انہیں سہولیات فراہم کر سکتی ہیں۔ اوبر کی طرف دیکھ کر اور بھی بہت سے نئے کاروبار شروع ہو گئے ہیں۔ لیکن ابھی تک کسی کو بھی اتنی کامیابی اور وہ مقام نہیں ملا۔ جس مقام پر آج اوبر موجود ہے۔ لیکن وہ بھی کامیابی حاصل کرنے کیلئے سخت محنت کر رہے ہیں۔