Nokia Offically Announces X10 And X20 With 5G Support

نوکیا نے باضابطہ طور پرX10 اور X20 کا اعلان 5G سپورٹ کے ساتھ کیا

 

  نوکیا نے کافی عرصہ سے اپنے آلات کے ساتھ ایکس کا لفظ استعمال کرنا شروع کیا ہے۔ اس میں نوکیا کے کافی سارے آلات شامل ہیں مثلاً ملٹی میڈیا فونز اور مائیکروسافٹ (Microsoft) کے تعاون سے بنائے جانے والے فونز وغیرہ۔ اس کے علاوہ ایچ ایم ڈی (HMD) کے فونز جو چین کے تعاون سے بنائے گے وہ بھی شامل ہیں۔ لہٰذا اب اس فہرست میں نوکیا نے اپنے 5G فونز بھی شامل کر لیے ہیں۔
حا ل ہی میں نوکیا نے اپنے دو نئے فائیو جی فونز متعارف کروانے کا اعلان کیاہے۔ یہ دونوں فونز ایچ ایم ڈی سسٹم کے حامل ہوں گے اور انکی تین سال کی وارنٹی بھی ہوگی۔ جی ہاں تین سال کی وارنٹی جو عام موبائلز کی ایک سال یا صرف دس ماہ ہوتی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ ایچ ایم ڈی سسٹم کے ساتھ 100% کارآمد فونز متعارف کروائے جائیں گے۔
اگرچہ یہ دو نوں موبائل فونز دیکھنے میں ایک جیسے ہی ہیں مگر X10اور X20 میں بنیادی فرق کیمروں کا ہے۔ دونوں موبائلز میں سنیپ ڈریگن 5480G کی چپ استعمال کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ اس میں ایک 8nm کی چپ بھی شامل کی گئی ہے۔ اس چپ میں ٹو ایکس کیرو (Kyro 460) اور گولڈ کور (Gold Core A76) شامل ہیں۔ اسی کے ساتھ ساتھ ان میں ایک ایڈرینو (Adreno 619) جی پی یو (GPU) بھی شامل کیا گیا ہے۔
البتہ X20 دوسرے موبائل کی نسبت زیادہ میموری فراہم کرتا ہے۔ X20 چھ اور آٹھ جی بی ریم جبکہ 128 جی بی روم کے ساتھ متعارف کروایا جائے گا۔ جبکہ X10 میں 128 جی بی کے ساتھ صرف چھ جی بی ریم کا آپشن موجود ہوگا۔ اس کے علاوہ X10 میں دو کم میموری والے یعنی چھ اور چار جی بی ریم کے ساتھ 64 جی بی روم والے موبائلز بھی متعارف کرواے جائیں گے۔ اس بات سے اندازہ ہوتا ہے کہ میموری کے معاملے میں ان موبائلز میں اہم عنصر ریم ہوگا۔

 

کیمرہ:

:Camera

X20 کی نمایاں خصوصیت اسکا ریل کیمرہ ہے۔ اس موبائل کے پچھلے حصے میں ایک 64MP کا مین کیمرہ لگایا گیا ہے۔ اسکے علاوہ اس موبائل میں تصویروں کو بہتر بنانے کیلئے بہترین ٹول بھی مہیا کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ اس میں 5MP کا ایک وائڈ سیلفی کیمرہ بھی فراہم کیا گیا ہے۔ ان دونوں کیمروں سے آپ بیک وقت ویڈیوز اور تصاویر بنا سکتے ہیں۔ تاہم اس موبائل میں اور بھی بہت ساری جدید سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ X10 کیمرے کے تناظر میں تھوڑا سا پیچھے ہے، اس کے مرکزی کیمرے میں 48MP کا سینسر موجود ہے۔

اگر انٹر نیٹ کی بات کریں تو دونوں فونز 5G سپورٹ کرتے ہیں۔ ان میں بلو ٹوتھ 0.5 اور وائی فائی (Wi-Fi 5) سسٹم استعمال کیا گیا ہے۔ مزید یہ کہ ان دونوں موبائلز کی ایک جیسی بیٹری سٹوریج ہے اور 4470 ایم اے ایچ کی بیٹری شامل کی گئی ہے۔ یہ موبائلز بنیادی طور پر بغیر کسی چارجنگ کے دو دن تک استعمال کیے جا سکتے ہیں۔
دونوں موبائل فونز میں اینڈروئیڈ 11 کا سافٹ وئیر استعمال کیا جائے گا۔ اس کےعلاوہ فون میں فنگر پرنٹ سسٹم اور گوگل اسسٹنٹ کا بٹن بھی شامل کیا گیا ہے۔ نوکیا X20 اس سال مئی میں مارکیٹ میں آجائے گا جبکہ X10 جون کے آخر تک مارکیٹ میں متعارف کروا دیا جائے گا۔