Pakistan Can Create 1m Jobs Through Amazon

پاکستان ایمیزون کے ذریعے1ملین سے زیادہ روزگار کے مواقع پیدا کر سکتا ہے

حال ہی میں پاکستان سمال اینڈ میڈیم انٹرپرایززڈویلپمنٹ اتھارٹی (Smeda) کے چیف نے لاہور میں ایک بیان میں بتایا کہ؛ پاکستان کا ایمیزون (Amazon) کی لسٹ میں شامل ہونا ہمارے لیے دس لاکھ سے بھی زیادہ روزگار کے مواقع پیدا کر سکتا ہے۔ اور اسی کے ساتھ ساتھ ایمیزون (Amazon) کے ذریعے ایک بلین ڈالر تک کی ایکسپورٹ میں بھی اضافہ ہوگا۔

اس کے علاوہ سیمڈا (Smeda) کے چیف ہاشم رضا نے پاکستان کی ایمیزون (Amazon)کی سیلیر لسٹ میں شمولیت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان میں کاروبار کے بہت سے نئےمواقع پیدا کرے گا۔ انہوں نے کہا کے اس عمل کو منسٹری آف کامرس پاکستان نے بھی اجازت دے دی ہے، جس سے چھوٹے بڑے تمام کاروباری لوگ ایمیزون (Amazon)کی مدد سے کاروبار کر سکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ لوکل کاروباری لوگوں کیلئے بھی یہ بہت فائدہ مند ثابت ہوگاوراُن کیلئے کاروبار کے نئے مواقع پیدا کرے گا۔

اس کے علاوہ ہاشم رضا نے کہا کہ اسی سلسلے میں ایک نیا پروگرام لانچ کروانے جا رہے ہیں تاکہ وہ اس مواقع کا بھر پور فائدہ اُٹھا سکیں۔ اس امر کیلئے سمیڈا (Smeda)ملک بھر میں نئے ٹرینگ کے پروگرام متعارف کروائے گی اور ای کامرس(e-Commerce) کے ماہرین کو اس ٹرینگ میں شامل کیا جائے گا۔ اس ٹرینگ میں یہ بتایا جائے گا کہ ایمیزون (Amazon)کو کیسے استعمال کرنا ہے اور اسکو استعمال کرنے کی شرائط کیا ہیں۔ لہٰذا اس عمل کیلئے ملک بھر میں نئے ٹرینگ اداروں کا قیام بھی کیا جائے گا۔

اگرچہ انہی ٹرینگ پروگرامز میں یہ بھی سکھایا جائے گا کہ کاروباری حضرات کیسے اپنی پروڈکٹس کی کوالٹی کو بہتر بنا سکتے ہیں اور کیسے وہ اپنے پروڈکٹس کی پیکجنگ (Packaging)کو ایمیزون (Amazon)کے اصولوں کے مطابق بنا سکتے ہیں۔ لہٰذا پاکستان میں اس طرز کا پہلا پروگرام 14جون 2021 کو شروع کیا جائے گا جس میں 600 سے زیادہ افراد حصہ کر سکیں گے۔

چیف ہاشم رضا اس بات کو لے کر پُر امید ہیں کہ اگر چھوٹے بڑے تمام کاروباری حضرات مل کر کام کریں تو وہ جلد ہی ایمیزون (Amazon) کی مدد سے ایک بلین ڈالر کا زر مبادلہ اکھٹا کر سکتے ہیں۔ اور اسی کے ساتھ ساتھ دس لاکھ نئی نوکریاں بھی پیدا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے اس بات کی تصدیق بھی کی ہےکہ سمیڈا (Smeda) صوبائی اور وفاقی تمام اداروں کے تعاون سے اس عمل کو سرانجام سے رہا ہے۔

البتہ انہوں نے اس بات پر بھی بہت زرو دیا کے ای کامرس آرگنائزیشنز (e-commerce Organizations) اور تجارتی عوامل سمیڈا (Smeda) کے ساتھ تعاون کریں اور ایمیزون (Amazon)کی مدد سے کی جانے والی ای کامرس کو فروغ دیں۔ اسی کے ساتھ ساتھ ایمیزون پر کاروبار کرنے کی تمام شرائط کو بھی جلد از جلد پورا کریں تاکہ وہ اس سے جلدی فائدہ حاصل کرنا شروع کر سکیں۔