Pubg Mobile to Relaunch this Battle Grounds Mobile in India
پِب جی موبائل انڈیا میں اپنا بیٹل گرارؤنڈ ورژن پھر سے متعارف کروانے جا رہی ہے
کرافٹون (Krafton) جنوبی کوریا کا ایک ڈویلپر ہے۔ یہ وہی ڈویلپر ہے جس نے پَب جی (PUBG) موبا ئل گیم بنائی ہے۔ حال ہی میں انہوں نے ایک بیان میں کہا ہےکہ وہ جلدہی پَب جی گیم کا بیٹل گراؤنڈ ورژن پھر سے متعارف کروا رہی ہے جس میں وہ انڈیا کا نام عنوان میں بھی شامل کر رہی ہے۔ اس نئے عنوان میں رنگ بھی ایسے رکھے گئے ہیں جو انڈیا کے پرچم کے رنگوں کی عکاسی کرتے ہیں۔ اس کےعلاوہ اس نئے ورژن میں ملٹی پلیئر (Multiplayer) کی سہولت کو بھی پہلے سے بہتر بنایا گیا ہے۔
اسی کے ساتھ ڈویلپر نے کہا ہے کہ وہ بیٹل گراؤنڈ کی سروسز کیلئے رجسٹریشن کا آغاز جلد ہی شروع کر دے گا۔البتہ اس کی کوئی خاص تاریخ ابھی تک شیئر نہیں کی گئی ہے۔کرافٹون (Krafton) نے بتایا کہ اس مرتبہ برانڈڈپَب جی (PUBG) موبائل کو خصوصی طور پر دنیا کی دوسری بڑی انٹرنیٹ مارکیٹ کے لئے تیار کیا گیا ہے۔
اسی کے ساتھ ساتھ اس نے بتایا کہ وہ شراکت داروں کے ساتھ مل کر اسپورٹس ایکو سسٹم (Esport Ecosystem) کی تشکیل کے لئے تعاون کریں گے جبکہ باقاعدگی سے کھیل کے اندر لائے جانے والے مواد کو اَپ ڈیٹ کریں گے ۔لہٰذا اس میں تبدیلی انڈیا میں ہونے والے مختلف کھیلوں کی بنیاد پر کی جائے گی۔ البتہ اس بات کا اعلان باقاعدہ طور پر بعد میں کیا جائے گا۔
اگرچہ حال ہی میں یہ اعلان بھارت کی جانب سے PUBG موبائل پر پابندی لگانے کےایک مہینے بعد کیا گیا۔ اس پابندی کے بعد کرافٹون نے متعدد اقدامات اٹھائے ۔ جس میں اس کے پبلشنگ پارٹنر ٹینسنٹ (Tencent) سے تعلقات منقطع کرنا ، مائیکرو سافٹ کے ساتھ عالمی معاہدہ کرنا ،اور ہندوستان کے موبائل گیمنگ شعبے میں $ 100 ملین کی سرمایہ کاری کا وعدہ وغیرہ شامل ہیں۔
“رازداری کرافٹون ہر مرحلے پر ڈیٹا کے تحفظ اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ اسی کے ساتھ ساتھ اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ رازداری کے حقوق کا احترام کیا جائے اور تمام اعداد و شمار جمع کرنے اور ذخیرہ کرنے کا عمل ہندوستان میں تمام قابل اطلاق قوانین اور قواعد و ضوابط اور یہاںتک کے کھلاڑیوں کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا۔
اگرچہ فرم نے ابھی تک یہ نہیں بتایا کہ آیا اس کی نئی دہلی کے ساتھ کوئی بات چیت ہوئی ہے کہ نہیں۔ اور اسے نیا عنوان لانچ کرنے کی منظوری مل گئی ہےیا نہیں۔ اس سال کے شروع میں ، ہندوستانی حکومت نے کہا تھا کہ وہ چینی ایپس پر پابندی برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ البتہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب کرافٹون
نے PUBG موبائل کی ہندوستان واپسی کی کوشش کی ہے۔
بھارت میں پابندی عائد ہونے سے پہلے ، PUBG موبائل ملک کی سب سے مشہور موبائل گیم تھی۔ اس ایپ نے ملک میں 50 ملین ماہانہ متحرک صارفین کو جمع کیا ہوا تھا۔ ایک مشہور موبائل بصیرت فرم کے مطابق اس گیم کے ہندوستان میں پچھلے مہینے میں ایک کروڑ سے زیادہ صارفین تھے۔ تاہم یہاں حیرت کی بات یہ ہے کہ یہ اُن لوگوںکی تعداد ہے جو وی پی این (VPN)کا استعمال کر کے گیم کھیلتے ہیں۔
اسی کےپیشِ نظر ہندوستانی گیمنگ مارکیٹ کے ایک طویل عرصے سے تجزیہ کار اور آئی جی این انڈیا (IGN India)کے ایڈیٹر ، رشی الوانی (Rishi Alwani)نے بتایاکہ اس گیم سے انڈیا کی اسپورٹس تنظیموں کو بہت فروغ ملا ہے۔
کرافٹون نے کہا کہ بیٹل گراؤنڈ موبائل انڈیا میں بچوں کو نقصان سے بچانے کیلئے وہ اس ورژن کو متعدد پابندیوں کے ساتھ متعارف کروائے گا۔ اس طرح کے صارفین کو گیم کھیلنے کیلئے اپنے والدین یا سرپرست کا فون نمبر فراہم کرنا ہوگا۔ اسی کے ساتھ روزانہ کا وقت اور پیسہ خرچ بالترتیب 3 گھنٹے اور تقریبا 95 $ تک محدود ہوگا۔