What Is 5G Technology

5G ٹیکنالوجی کیا ہے

خلاصہ:

:Summary

5G ٹیکنالوجی موبائل نیٹ ورکس کی ایک نئی ٹیکنالوجی ہے جو حال ہی میں متعارف کروائی گئی ہے۔ اس ٹیکنالوجی کی سپیڈ 4G سے بہت تیز ہے۔ سپیڈ کے علاوہ اور بھی بہت سے پہلو ایسے ہیں جو 5Gٹیکنالوجی کو پُرانی ٹیکنالوجیز سے منفرد بناتے ہیں۔ یہ ٹیکنالوجی جلد ہی کمرشل لیول پر استعمال ہونا شروع ہوگی۔  5G ٹیکنالوجی بہت سے لوگوں کو فائدہ پہنچاے گی جیسے یہ ڈویلپرز کیلئے نئی نوکریاں لے کر آئی گی اور دنیا بھر کی معیشت کو فائدہ پہنچاے گی۔اس کے علاوہ 5Gٹیکنالوجی اور بھی بہت سی صنعتوں میں کارآمد ثابت ہوگی۔ اس ٹیکنالوجی کو چلانے کیلئے نئے موبائل فونز درکار ہوں گے ایسے موبائل فونز جو اس ٹیکنالوجی کو سپورٹ کرتے ہوں۔  اسی  لیے  تمام  کمپنیا‏ں  اب  5G سپورٹ  کرنے  والے  موبائلز  بنا  رہی  ہیں۔

 

5G ٹیکنالوجی کیا ہے؟

:What is 5G Technology

5G ٹیکنالوجی موبائل نیٹ ورک کی پانچویں جنریشن ہے  اور  یہ دنیا کی ایک نئی ٹیکنالوجی ہے۔ اس سے پہلے سب جانتے ہیں کہ 4G ٹیکنالوجی کو عام استعمال کیا جا رہا ہے۔ لہٰذا یہ 4G ٹیکنالوجی کی ایک جدید قسم ہے۔ 5G ٹیکنالوجی ایک ایسا سسٹم ہے جو ہر ایک چیز کا آپس میں رابطہ قائم کروائے گا، پھر چاہے وہ انسان ہو یا مشین یہ ٹیکنالوجی سب کا آپس میں رابطہ قائم کروا دے گی۔
5G ٹیکنالوجی اپنے صارفین کو انتہائی تیز انٹر نیٹ سپیڈ فراہم کرے گی  جس میں ملٹی جی بی پی ایس (Multi-Gbps) تک کی سپیڈ شامل ہوگی۔ 5G ٹیکنالوجی کی نیٹ ورک کپیسٹی (Network Capacity) بہت زیادہ ہوگی۔  5G ٹیکنالوجی ایک تو  ہر وقت صارفین کو میسر ہوگی  دوسرا اس کی کارکردگی بھی بہت عمدہ ہوگی۔ اتنی زیادہ سپیڈ اور اچھی کارکردگی کی وجہ سے 5G ٹیکنالوجی بہت سی انڈسٹریز میں  مستقبل  میں انقلاب برپا کردے  گی۔

 

پچھلی جنریشنز اور 5G ٹیکنالوجی میں فرق:

:Differences Between the Previous Generations and 5G Technology

5G ٹیکنالوجی سے پہلے تک موبائل نیٹ ورک کی چار جنریشنز متعارف کروائی جا چکی ہیں۔ جن کی مختصر سی معلومات نیچے بیان کی گئی ہیں:

  • 1G ٹیکنالوجی 1980 میں متعارف کروائی گئی تھی جس کی مدد سےصرف آواز کی ترسیل ممکن تھی۔
  • 2G ٹیکنالوجی 1990 کی دہائی کے شروع میں متعارف کروائی گئی تھی؛ جس میں ڈیجیٹل وائیس (Digital Voice) یعنی سی ڈی ایم اے (CDMA) کی سہولیات کو متعارف کروایا گیا تھا۔
  • 3G ٹیکنالوجی موبائل نیٹ ورک کی تیسری جنریشن تھی جو 2000 کی دہائی کے شروع میں متعارف کروائی گئی تھی۔ اس میں موبائل ڈیٹا کی سہولیات کو متعارف کروایا گیا تھا۔
  • 4G ایل ٹی ای (LTE) ٹیکنالوجی 2010کے بعد متعارف کروائی گئی تھی جس میں نیٹ ورک کے بروڈ بینڈ (Broad Band) کی سہولیات کو متعارف کروایا گیا تھا۔
    اب ان تمام ٹیکنالوجیز کےبعد 5G ٹیکنالوجی میدان میں آ رہی ہے جو ہر لحاظ سے گذشتہ تمام نیٹ ورک ٹیکنالوجیز سے بہتر ہے۔

اہم فرق:

5G ٹیکنالوجی ایک مکمل اور پائیدار نیٹ ورک ٹیکنالوجی ہے۔ یہ بنائی ہی اس مقصد کیلئے گئی ہے تاکہ نئی بہتر اور جدید سہولیات صارفین کو مہیا کی جاسکیں۔ 5G ٹیکنالوجی نئی ایجادات میں بھی بہت کارآمد ثابت ہوگی۔ اس کے علاوہ اس میں سسٹم کو زیادہ فائدہ مند بنانے کے بہت سے نئے طریقے شامل کیے گئے ہیں۔ 5G ٹیکنالوجی اپنی تیز ترین سپیڈ کے ساتھ اور بہترین قسم کی کارکردگی کے ساتھ موبائل فونز کی دنیا میں انقلاب برپا کر دے گی۔  اسی  کے  ساتھ5G ٹیکنالوجی موبائل فون  کے استعمال کو ایک خاص لیول تک بڑھا دے گی۔ 5G ٹیکنالوجی تقریباً ہر ایک شعبے پر اپنے مثبت اثرات مرتب کرے گی؛ مثال کے طور پر صحت کے شعبے میں زراعت کے شعبے میں  اور ٹرانسپورٹیشن کے شعبے میں بہت کارآمد ثابت ہو گا۔  اسی  طرح  ایک عام کاروباری فرد کو بھی اس ٹیکنالوجی سے بہت فائدہ پہنچے گا۔

 

5G ٹیکنالوجی کب اور کیسے گلوبل معیشت پر اثر انداز ہوگی:

:How and When will 5G Affects the Global Economy

5G ٹیکنالوجی پوری دنیا میں معیشت کی افزائش کیلئے بہت کارآمد ثابت ہوگی۔ اس ٹیکنالوجی کے استعمال سے گلوبل معیشت میں 13.1 ٹریلین ڈالر تک  کا فائدہ ہوگا اور کروڑوں لوگوں کیلئے نئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ اگر 5G ٹیکنالوجی کا اندازہ لگایا جائے تو یہ ٹیکنالوجی 2035 تک مکمل طور پر عمل میں آ جائے گی۔  البتہ   تب تک گلوبل معیشت کے تقریباً ہر شعبے پر اس کے مثبت اثرات مرتب ہونا بھی  شروع ہو جائیں گے۔ 5G ٹیکنالوجی کی سہولیات کو چلانے کیلئے تمام موبائل کمپنیوں کو نئے اور جدید موبائل بنانے پڑیں گے۔  2035 تک 5G ٹیکنالوجی ہر ایک صنعت میں استعمال ہونا  شروع  ہو  جائے  گی۔ 5G ٹیکنالوجی کے  ہر  صنعت  پر اثرات پُرانی  نیٹ ورک جنریشنز سے بہت زیادہ ہوں  گے۔ خاص طور پر 5G ٹیکنالوجی کے اثرات روایتی موبائل ٹیکنالوجیز پر بہت ہوں گے۔

اس  کے  علاوہ  ایک رپورٹ  میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ صرف ایپ ڈویلپرز اور اسی طرح کی ٹیکنالوجی سے تعلق رکھنے والی صنعت میں 22.8 ملین سے بھی زیادہ نئی نوکریاں پیدا ہوں گی۔ صرف چین کے ایک شہر بیجینگ (Beijing) میں ایک آدمی کے پاس ایک سے زیادہ نوکریاں ہوں گی۔ اس  کا  مطلب  ہے  کہ نوکریاں زیادہ ہوجائیں گی اور کام کرنے والے افراد کم ہو جائیں گے۔ اس کے علاوہ ابھی بہت سے ایسے پہلو ہیں جو سامنے ہی نہیں آئے۔  لہٰذا صرف وقت ہی بتا سکتا ہے کہ 5G ٹیکنالوجی گلوبل معیشت پر کتنا اثر انداز ہوگی۔

 

5G ٹیکنالوجی کہاں استعمال ہوگی:

Where is 5G Technology being Used

اگر وسیع پیمانے پر 5G ٹیکنالوجی کا جائزہ کیا جائے تو یہ ٹیکنالوجی تین قسم کی نیٹ ورک سروسز میں سب سے زیادہ استعمال ہوگی۔ جن میں موبائل نیٹ ورک  سروسز میں  اضافے  کیلئے، میسیو آئی او ٹی (Massive IoT) اور خاص مقاصد کیلئے استعمال   ہونے  والی  کمیونیکیشن کیلئے استعمال ہوگی۔ 5G ٹیکنالوجی بنائی ہی اس مقصد کیلئے ہے کہ اس سے صارفین کو جدید لیول کی سروسز مہیا کی جا سکیں۔

 

1۔ موبائل نیٹ ورک سروسز بڑھانے کیلئے:

:Enhanced Mobile Broadband

5G ٹیکنالوجی سے ہمارے موبائل فونز کی خصوصیات کو فروغ دیا  جائے گا جن سے موبائلز میں بہت سی نئی اور جدید چیزوں کا اضافہ کیا جائے گا۔ 5G ٹیکنالوجی سے انٹرنیٹ کی قیمت میں بھی کمی آئے گی   اور اسکی   سپیڈ بھی  تیز ہو جائے گی۔  5G ٹیکنالوجی سےتمام  سسٹمز زیادہ پائیدار اور کارآمد بن جائیں گے۔

 

2۔ مِشن کریٹیکل کمیونیکیشن:

:Mission-Critical Communication

5G ٹیکنالوجی سے تمام صنعتوں میں تیزی آجائے گی  اور کمیونیکیشن کروانے والے عوامل بہت تیز اور بہتر بن جائیں گے۔  اس  کے  علاوہ  کاروباری ادارے اپنی سہولیا ت کوہر وقت مہیا کروانے  کے  قابل  بن  جائیں گے۔  اسی  کے  پیش  نظر  5G ٹیکنالوجی سے باقی تمام ٹیکنالوجیز میں بھی جدت آجائے گی۔

 

3۔ میسیو آئی او ٹی:

:Massive IOT

5G ٹیکنالوجی ہر ایک چیز کا رابطہ آپس میں قائم کروا دے گی یہاں تک کہ مشینوں کا رابطہ انسانوں کے ساتھ کروا دے گے۔   5G ٹیکنالوجی کا سب سے اہم اور حیرت انگیز فائدہ یہ ہے کہ اس سے آپ مشینوں کو میلوں دور سے بھی کنٹرول کرسکیں گے۔  5G ٹیکنالوجی کی سروسز کی قیمت بھی حیرت انگیز حد تک کمی  واقع   ہو  جائے گی۔

 

5G ٹیکنالوجی کی سپیڈ کتنی ہوگی:

:Speed of 5G Technology

5G ٹیکنالوجی کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ وہ 20Gbps تک  کی  ڈیٹا سپیڈ کی سہولیات پر کارآمد ثابت ہوگی۔ 5G ٹیکنالوجی کو کوالکوم (Qualcomm) ٹیکنالوجیز نے متعارف کروایا ہے۔  انہوں نے اس بات کی یقین دہانی کروائی ہے  کہ یہ ٹیکنالوجی دس Gbps تک کی ڈاؤن  لنک سپیڈ تو ضرور فراہم کرے گی۔ 5G ٹیکنالوجی آپ کی سوچ سے بھی زیادہ تیز انٹرنیٹ فراہم کرے گی۔  5G ٹیکنالوجی کی سپیڈ کو اور بھی زیادہ کرنے کیلئے اب نئے سپیکٹرم بھی اس ٹیکنالوجی میں شامل کیے جارہے ہیں جیسے حال ہی میں ایم ایم ویوو(mmWave) کے نام سے ایک نیا بینڈ 5G ٹیکنالوجی میں شامل کیا گیا ہے۔

اس  کے  علاوہ  5G ٹیکنالوجی میں صارفین کو عمدہ  قسم  کی نیٹ ورک سہولیات بھی  فراہم کی گئی  ہیں اور  اس  ٹیکنالوجی  کا  سسٹم  جلدی سے کام کو سرانجام دینے والا سسٹم ہے  جس  میں ایک  خاص توازن قائم کیا گیا ہے۔  اس  ٹیکنالوجی  سے صارفین کسی بھی وقت ایک تسلسل کے ساتھ تیز نیٹ ورک سپیڈ سے لطف اُٹھا سکتے ہیں۔ اسی  طرح  5G میں این آر (NR) موبائل ٹیکنالوجی کی مدد سے ایل ٹی ای (LTE) کی سروسز کو زیادہ تیز اور بہتر بنایا گیا ہے۔

 

کیا 5G ٹیکنالوجی ابھی موجود ہے:

:Is 5G Available Now

جی ہاں، 5G ٹیکنالوجی آج کل استعمال کی جارہی ہے۔ یہ ٹیکنالوجی 2019 میں متعارف کروا دی گئی تھی۔  آج 5G ٹیکنالوجی 60 سے بھی زیادہ ممالک میں کام کر رہی ہے اور 4G ٹیکنالوجی کی نسبت 5G ٹیکنالوجی کو زیادہ تیزی سے اپنایا جارہا ہے۔ صارفین 5G ٹیکنالوجی کے کمرشل ہونے کا بہت بے صبری سے  انتظار کر رہے ہیں کیونکہ وہ پُرانی ٹیکنالوجی کی کم سپیڈ سے تنگ آگئے ہیں، اور وہ اسے تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ اسی  بات  کے  پیش  نظر   تمام بڑی موبائل فون کمپنیوں نے  اپنے 5Gموبائل فون مارکیٹ میں متعارف کروانا شروع  کر  د  دیے  ہیں اور بہت جلد ہی 5G موبائل فونز ہر کسی کی پہنچ میں ہوں گے۔

 

کیا 5G ٹیکنالوجی کیلئے نئے  فون کی ضرورت ہے:

:Is new Phone Required for 5G Technology

جی ہاں 5G ٹیکنالوجی استعمال کرنے کیلئے نئے موبائل فون کی ضرورت ہے۔ ایک ایسا فون جو 5G ٹیکنالوجی کو سپورٹ کرتا  ہو کیونکہ اس کے بغیر آپ 5G ٹیکنالوجی استعمال نہیں کر پائیں گے۔ مثال کے طور پر سنیپ ڈریگن (Snapdragon) کے 5G موبائلز اس ٹیکنالوجی کو چلانے کے قابل ہیں۔ لہٰذا آپ اس کمپنی  کے  موبائلز پر 5G ٹیکنالوجی کو استعمال کر سکتے ہیں۔ ان کے علاوہ اور بھی بہت سے ایسے موبائل فونز موجود ہیں جو 5G ٹیکنالوجی کو سپورٹ کرتے ہیں۔   دنیا بھر  میں بہت سی ایسی  نیٹ ورک کمپنیاں  موجود ہیں جو 5G ٹیکنالوجی کی سروسز اپنے صارفین کو فراہم کر رہی ہیں۔ اسی  لیے  جیسے جیسے وقت گزرتا جا رہا ہے مارکیٹ میں نئے نئے موبائل فونز متعارف ہو رہے ہیں۔  آجکل  تمام  نئے  آنے  والے  موبائلز  میں 5G ٹیکنالوجی کی سہولیات  موجود   ہیں۔ البتہ  موبائل فونز کے علاوہ اور بھی بہت سی ڈیوائسز ایسی مارکیٹ میں آگئی ہیں جن میں 5G ٹیکنالوجی کی سہولیات موجود ہیں۔