What would an autonomous Apple Car mean for Tesla

ٹیسلا کیلئے ایک خود مختار ایپل کار کا کیا مطلب ہوگا؟

 

حال ہی میں ایپل کے سی ای او (CEO)ٹم کوک (Tim Cook)نے سوئشر (Swisher) کے ساتھ شمولیت اختیار کر لی ہے۔ اور دونوں نے پراسرار ایپل کار کے بارے میں بات چیت کی اور اسی کے ساتھ دوسری چیزوں کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔

البتہ ایپل کی کار کے بارےمیں تفصیلات کم ہیں۔ کوک نے کوئی بڑی خبر اور نہ ہی کوئی پختہ بیان دیاہے۔ لیکن نئے کار والے پروجیکٹ کی کوک نے تشہیر بہت کی اس وجہ سےوہ مرکزی خبروں کی ذینت بنی ہوئی ہے۔
اگرچہ اس بات کا اندازہ لگایاجا سکتا ہے کہ یہ ایک خودمختار یا نیم خودمختار گاڑی ہوگی ۔ کوک نے اس با ت کی تصدیق کی ہے کہ کمپنی اس فیلڈ کی طرف بھی قدم بڑھا رہی ہے۔ مگر بدقسمتی سے جب بھی وہ اس بارے میں بات کرتا ہے تو کوئی واضح بیان نہیں دیتا۔ وہ اس طرح بات کو گول کر جاتا ہےکہ آپ کس طرح خود مختاری کے ساتھ بہت ساری چیزیںکنٹرول کر سکتے ہیں۔ لہٰذا اُس نے گاڑی کے بارے میں کوئی خصوصی بیان نہیں دیا ہے۔
اسی کے پیش نظر کمپنی نے ابھی تک اس بات کا انکشاف نہیں کیا کہ ایپل مسافر گاڑی ، ڈلیوری وین ، روبوٹ ٹیکسی یا اس طرح کی کوئی اور چیز بنانے جا رہی ہے۔ ان تمام باتوں سے ایک بات تو سمجھ میں آتی ہے کہ ایپل ٹیسلا کا مقابلہ کرنا چاہتی ہے۔ یہ بات سب جانتے ہیںکہ ایپل ایسی نئی چیزوں کو بنانے میں مہارت رکھتی ہے۔ اسی وجہ ایپل کی کوئی بھی چیز ایسی نہیں ہے جو اچھی نہ ہو ۔

لیکن کسی ایسی گاڑی کا تصور کرنا مشکل ہے جو شکل و فعل میں ٹیسلا سے آگے نکل جائے۔ اسی کے ساتھ ساتھ ٹیسلا میں اور بھی بہت سی خصوصیات ایسی ہیں جن کا مقابلہ کرنا قدرے مشکل ہے۔ان خصوصیات میں ایک تو یہ ہے کہ یہ ماحول کو صاف رکھتی ہےاور نسبتً سستی ہے۔لیکن دوسری طرف ٹیسلا کار میں بہت سی خامیاں بھی سامنے آرہی ہیں۔
لیکن ، دوسری طرف ، ٹیسلا نے واقعی خود مختاری کی راہ میں زیادہ کام نہیں کیا ہے۔ یہ قریب قریب ایک مزاق ہے کہ کمپنی اپنے سافٹ ویئر کوآٹو پائلٹ اورمکمل سیلف ڈرائیونگ کہتی ہے۔ البتہ ایسا بالکل بھی نہیں ہے۔
یہ تصور کرنا بہت آسان ہے کہ ایپل کی اے آئی (AI)کی ٹیم ایسی پروڈکٹ لے کر آ رہی ہے جو ٹیسلا کی خود مختار پیش کشوں کو شرمندہ تعبیر کرتی ہے ۔ اور حقیقت پسندانہ طور پر ایپل کو ای وی بنانے میں ٹیسلا کو شکست دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ البتہ یہ ممکن ہے کہ ایپل پہلے اپنی گاڑیاں خود نہیں بنائے گا۔ ہنڈئ (Hounday)اور کِیا (KIA)جیسی کمپنیوں کے ساتھ ایپل کی مشاورت کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔
ایپل کی جیت یا ہار کافیصلہ تو اس بات سے ہوگا کہ آپ اپنے پیسے کس کمپنی کی گاڑی پر ڈالیں گے۔