Dell’s Ultra Sharp 40 Curved Is The World’s First Monitor With 5K x 2K Resolution

ڈیل الٹرا شارپ 40 ،دنیا کا پہلا ایسا کروڈ مو نیٹر جو 5K x 2Kریزولو شن رکھتا ہے

خلاصہ :

ڈیل اس سال ایک انتہائی منفرد مونیٹر متعارف کروانے جا رہا ہے۔ اس مو نیٹر کا سا ئز 40 انچ ہے اور یہ کرو (curve) جیسی شکل میں بنا یا گیا ہے۔کرو (curve) جیسی شکل ہو نے کے علا وہ اس میں اور بھی بہت ساری خصو صیات موجود ہیں۔ مثلاً یہ مو نیٹر 5120×2160 تک ریزو لوشن (Resolution) والی ویڈیوز کو چلا نے کی صلا حیت رکھتا ہے۔  اسی کے ساتھ اس مو نیٹر کی پورٹس با قی مو نیٹرز سے بہت منفرد ہے۔ اور سپیکر کو الٹی بھی بہت عمدہ ہے۔  جیسا کہ سب جانتے ہیں ڈیل کمپنی ہمیشہ سےہی پا ئیدا ر اور کار آمد چیز یں بنانے میں مشہور ہے۔ ا س بات کا خیال ر کھتے ہوےٴانہوں نے یہ مو نیٹر بنایاہے۔

اس مو نیٹر کے متعلق مزید معلو مات جاننے کے لئے پورا آر ٹیکل پڑھیں:

Read the Full Article to Learn more about this Monitor

ڈیل الٹرا شارپ 40 (Dell Ultrasharp) انچ کا مو نیٹر آپ کو اصل میں 39.7 انچ کا ڈسپلے مہیا کرتا ہے ۔یہ مو نیٹر 5120 x 2160 تک ریزو لوشن (Resolution) والی و یڈیو ز کو چلا نے کی صلا حیت رکھتا ہے۔ ریزولو شن کی یہ مقدار 4k کی ویڈیوز سے ملتی جلتی ہے۔ اس کے علا وہ یہ مو نیٹر تھنڈر بولٹ (Thunderbolt 3) جیسی خصو صیا ت کا حا مل ہے جو ڈیٹا ڈسپلے اور ڈیٹا کنیکٹیویٹی (Data Connectivity) کے لئے استعمال ہو تی ہیں۔ 

اسی طرح اس مو نیٹر میں  90W کا چارجنگ سسٹم بھی مو جود ہے اور  Gbps 10  کا نیٹ ورکنگ کیلئے ایتھرنیٹ کنکشن (Ethernet Connection) بھی مو جود ہے۔ مختصراً ڈیل (DELL) کا یہ نیا مو نیٹر انتہائی کا ر آمد ہے خاص طور پر اُن پیشہ ور لو گو ں کیلئے جو اپنے گھروں سے کام کرتے ہیں ۔ اب جو لو گ اپنےگھروں سے دفتر کاکا م کرتے ہیں اُن کیلئے دفتر کی تمام سہو لیا ت گھر میں لانا نا ممکن سی بات ہے۔  اس صورت میں ڈیل کا یہ مو نیٹر ایسے افراد کیلئے بہت مدد گار ثابت ہو گا۔

بنیادی خصو صیات:

:Basic Features

ڈیل الٹرا شارپ (Dell Ultra-sharp 40) انچ مونیٹر 60Hz فریکونسی اور 39.7 انچ کےساتھ بہتر ین ڈسپلے کا حامل ہے۔ اس کی ریزولو شن کا تناسب 21:9تک ہے اور اس میں "WUHD” کی خصو صیا ت بھی مو جود ہیں۔ ۔جسکے بارے میں یہ کہنا تو غلط ہو گا کہ یہ 5K ریزولو شن ٹیکنا لو جی کے برابر ہے۔ مگر ایک کروڈ (curved) مو نیٹر میں یہ بات قا بل قبول ہے۔  اس کے علا وہ یہ مو نیٹر %100 (sRGB) اور %93 (P3) جیسی خصو صیات کا حامل ہے۔  اور اس مو نیٹر میں تقریباً تمام کام خود کار طریقے سے سرا نجام پاتے ہیں۔

اس مو نیٹر میں بہت ہی خوبصورت طر یقے سے تاروں کو ایک تر تیب سے اس کی بناوٹ کے اندر ہی رکھا گیا ہے۔  اس مونیٹر کے اندر ہی عمدہ کوالٹی کے سپیکر بھی مہیا کیے گئے ہیں۔ جن کے ہوتے ہوئے آپ کو الگ سے سپیکر لگانے کی ضرورت پیش نہیں آے گی۔

خوبصورت شکل:

تاروں کو اس مو نیٹر کے ساتھ جو ڑنے کےحوالے سےاس میں تھنڈر بولٹ (Thanderbolt 3) آر جے فوٹیی فائیو (RJ45) اور یو ایس بی (USB) پورٹس مہیا کی گئی ہیں۔ ان پورٹس میں سے تین اس مو نیٹر کے پچھے اور ایک آگے کی طرف بنا ئی گئی ہے۔  اس مو نیٹر میں ایک 3.5mm کا آڈیولائن اَپ (Audio Lineup) بھی فراہم کیا گیا ہے۔ البتہ یہ کسی کام کا نہیں ہے کیو نکہ یہ صر ف ہیڈفون (Headphone) کے ساتھ استعما ل کیا جا سکتا ہے۔ 

اس کے علاوہ ڈیل کے اس مو نیٹر میں دو ”HDMI” اور ایک ڈسپلے پورٹ بھی مہیا کی گئی ہے۔  اس مو نیٹر میں ایک منفرد قسم کا حفاظتی لاک بھی فراہم کیا گیا ہے۔ جس سے آپ اس مو نیٹر کو کسی بھی ما حو ل میں استعمال کر سکتے ہیں۔ اگر ہم اس کے ڈسپلے کی خصو صی طور پر با ت کر یں تو اس مو نیٹر کا ڈسپلے انتہائی صاف ستھر ا اور دلکش ہے۔   ۔آپ اس مو نیٹر کو مختلف زاویوں پر بیٹھ کر بھی دیکھ سکتے ہیں۔ یعنی باقی عام مو نیٹرز کی طرح آپ کو اس کے سا منے بیٹھنے کی بھی ضرو رت نہیں ہے۔ 

اس مو نیٹر کی ڈسپلے ہو نے والی روشنی بھی بہت پُر کشش ہے۔  ان سب کے علاوہ اس مو نیٹر میں ایک جواےٴسٹک (Joystick) بٹن بھی مہیا کیا گیا ہے۔ جس سے آپ اس مو نیٹر کو مختلف طریقوں سے کنٹرول کر سکتے ہیں۔

ڈیزائن  اورمنفردخصو صیات:

:Design and Unique Features

اس مو نیٹر کی جو سب سے بہترین خا صیت ہے وہ یہ کہ دیکھنے کے ا عتبار سے اس کی ڈسپلے کوالٹی بہت اچھی ہے۔  اس کی کرو (Curve) شکل اس کے ڈسپلے کو اور منفرد بنا دیتی ہے۔  اس بات میں کو ئی شک نہیں کہ اس کی ریزولو شن (Resolution) سب کو متا ثر کرنے والی ہے۔ خاص طور پر اُن لو گو ں کو جن کو ایک ہی وقت میں زیادہ کام کرنے پڑتے ہیں۔  اس کے علاوہ تصاویر بنانے والے یاویڈیوز بنانے والے حضرات کو بھی اس مونیٹر کی یہ ریزولو شن پسند آےٴ گی۔

اس مو نیٹر کی سکرین پر ہمہ وقت ایک سے زیادہ کام کیے جا سکتے ہیں۔ مثلاً اگر آپ ایک سے زیادہ کام کرنا چاہتے ہیں تو  مونیٹر کی سکرین کو ایک سے زیادہ حصوں میں تقسیم کر سکتے ہیں۔

اس مو نیٹر میں ”WUHD” کی سہولت مو جود ہے۔

جس سے آپ مختلف تر تیبات کے مطابق مختلف ریزولو شن ڈسپلے کروا سکتے ہیں۔ اس کا انحصار اس بات پر ہوتا ہے کہ آپ اصل میں کتنی ریزو لو شن چاہتےہیں۔ یا پھر آپ کو کتنی ریزولو شن کی ضرورت ہے۔  مثال کے طور پر اگر آپ ابھی 5120×2160 ریزولو شن استعمال کر رہے ہیں۔ تو یہ آپ کو تین ایک جیسے ڈسپلے مہیا کرے گا۔

  میں بھی اپنے کا م میں اکثر تین ڈسپلے ہی استعمال کر رہا ہوتا ہوں۔ جس میں بہت ساری ٹیب اور براوٴزر شامل ہو تے ہیں۔  اب اگر ڈیل کا یہ مو نیٹر مجھے یہ سہولت فراہم کرتا ہے۔ تو میں آسانی سے ایک ہی مو نیٹر پر یہ تمام کام کر سکتا ہوں۔

مو نیٹر کی سکرین  کی  کچھ  خصوصیات: 

ڈیل نے اس مو نیٹر کو سادہ اور پُر کشش بنایا ہے۔ اور اس میں بہت سارے اختیارات آپ کو دیئے گے ہیں۔  آپ اس کے ڈسپلے کو اپنی مرضی سے تبدیل کر سکتے  ہیں۔ مگر آپ اس میں ایک مکمل پورٹریٹ (Portrait) ڈسپلے جو اس مونیٹر کے کناروں تک ہو۔  ایسی  سکرین  نہیں دیکھ سکیں گے۔ یہ بات اتنی حیران کُن بھی نہیں ہے۔ کیو نکہ ضروری نہیں کہ ایک ڈسپلے سکرین مو نیٹر کے کنا روں تک پھیلی ہو۔ لیکن آپ مونیٹر کی پو زیشن تبد یل کر کے اس کا ڈسپلے تبدیل کر سکتے ہیں۔ 

البتہ اس مو نیٹر کا ڈسپلے بہت بڑا اور مفید ہے۔ اور  اسی کے ساتھ ساتھ اس کو اپنی ضرورت کے مطا بق تبدیل کرنا بھی اُتنا ہی آسان ہے۔  اس کے علاوہ اس مو نیٹر میں سکرین کو کنٹرول کرنے والے اور بھی بہت سے آپشنز موجود ہیں۔ جیسےسکرین کی برائیٹنیس (Brightness) اور کنٹراسٹ(Contrast) وغیرہ۔  اسی کے ساتھ آپ بیرونی آلات جیسے کی بورڈ (Keyboard) اور مائیک (Mice) وغیرہ آسانی سے اس کے ساتھ جوڑ سکتے ہیں۔ 

جب آپ کمپیو ٹر کی سکرین کے طور پر استعمال کرنا چاہتے ہوں۔  تب یہ مو نیٹر خود کارطریقے سےیہ تبدیلی  سرانجام دیتا ہے۔ ڈسپلے سائز اور ریزولوشن کے علاوہ ایک اور چیز جو اس مو نیٹر کو منفرد بناتی ہے۔ وہ اس میں دی جانے والی پورٹس اور اس کے سسٹم کے اندر پا ئے جانے والے سپیکر ہیں۔

مو نیٹر کی قیمت: 

اس مو نیٹر کی قیمت 2100 ڈالر ہے۔ مجھے پتا ہے یہ قیمت بہت زیادہ ہے لیکن اگر اس قیمت کا موازنہ کیا جائے تو یہ قیمت قابل قبول نظر آتی ہے۔  جیسے یہ دو 4K ریزولوشن رکھنے والے مونیٹر جتنا کام ا کیلے کر سکتا ہے۔ تو اُس حساب سے اس کی قیمت بہت منا سب ہے۔مختصراً ڈیل الٹرا شارپ (Dell Ultrasharp 40)  گھر سے کام کرنے والے افراد کے لیے ایک بہترین مو نیٹر ہے۔ اور اس کا استعمال ایسے پیشہ ور افراد کو بہت فائدہ پہنچا سکتا ہے۔